3685 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 3685

Hadith in Arabic

۔ (۳۶۸۵) عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما یَقُوْلُ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((صُومُوْا لِرُؤْیَتِہِ وَاَفْطِرُوا لِرُؤْیَتِہِ، فَإِنْ حَالَ بَیْنَکُمْ وَبَیْنَہُ سَحَابٌ فَکَمِّلُوْا الْعِدَّۃَ ثَلَاثِیْنَ، وَلَا تَسْتَقْبِلُوْا الشَّہْرَ اسْتِقْبَالاً۔)) قَالَ حَاتِمٌ: یَعْنِی عِدَّۃَ شُعْبَانَ۔ (مسند احمد: ۱۹۸۵)

Hadith in Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: چاند دیکھ کر ہی روزے رکھنا شروع کیا کرو اور چاند دیکھ کر ہی روزے چھوڑا کرو، اگر تمہارے اور چاند کے درمیان بادل حائل ہو جائیں تو سابقہ ماہ کی (تیس کی) گنتی پوری کر لیا کرو، اور (ماہِ رمضان کی آمد سے) بالکل پہلے روزے نہ رکھا کرو۔ حاتم راوی کہتے ہیں: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مراد یہ تھی کہ شعبان کی گنتی پوری کی جائے۔

Hadith in English

.

Previous

No.3685 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۳۶۸۵) تخر یـج: صحیح۔ اخرجہ ابوداود: ۲۳۲۷، والترمذی: ۶۸۸، والنسائی: ۴/ ۱۳۶(انظر: )