3142 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 3142

Hadith in Arabic

۔ (۳۱۴۲) عَنْ اُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ تَبِـعَ جَنَازَۃً حَتّٰی یُصَلّٰی عَلَیْہَا وَیُفْرَغَ مِنْہَا فَلَہُ قِیْرَاطَانِ، وَمَنْ تَبِـعَ حَتّٰی یُصَلَّی عَلَیْہَا فَلَہُ قِیْرَاطٌ، وَالَّذِی نَفْسُ مُحَمَّدِ بِیَدِہِ! لَہُوَ أَثْقَلُ فِی مِیْزَانِہِ مِنْ أُحُدٍ۔)) (مسند احمد: ۲۱۵۲۰)

Hadith in Urdu

سیّدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص میت کے ساتھ جائے (اور اس کے ساتھ ہی رہے) یہاں تک کہ نماز جنازہ اور (تدفین) سے فارغ ہو جائے تو اس کے دو قیراط اجر ہو گا اور جو آدمی اس کے ساتھ جائے، یہاں تک کہ اس پر نماز سے فارغ ہوا جائے، اس کے لیے ایک قیراط اجر ہو گا۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) کی جان ہے! یہ قیراط اس شخص کے ترازو میں احد پہاڑ سے بھی بھاری ہو گا۔

Hadith in English

.

Previous

No.3142 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۳۱۴۲) تخریـج: …حدیث صحیح، حجاج بن أرطاۃ قد توبع أخرجہ ابن ماجہ: ۱۵۴۱ (انظر: ۲۱۲۰۱)