2810 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 2810
Hadith in Arabic
۔ (۲۸۱۰) عَنْ بُرَیْدَۃَ الْأَسْلَمِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَخْطُبُنَا، فَجَائَ الْحَسَنُ وَالْحُسَیْنُ عَلَیْہِمَا قَمِیْصَانٍ أَحْمَرَانِ یَمْشِیَانِ وَیَعْثُرَانِ فَنَزَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنَ الْمِنْبَرِ فَحَمَلَہُمَا فَوَضَعَھُمَا بَیْنَ یَدَیْہِ ثُمَّ قَالَ صَدَقَ اللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ، {اِنَّمَا أَمْوَالُکُمْ وَأَوْدُلَاکُمْ فِتْنَۃٌ} نَظَرْتُ اِلَی ھٰذَیْنِ الصَّبِیَّیْنِ یَمْشِیَانِ وَیَعْثُرَانِ فَلَمْ أَصْبِرْ حَتّٰی قَطَعْتُ حَدِیْثِی وَرَفَعْتُہُمَا۔ (مسند احمد: ۲۳۳۸۳)
Hadith in Urdu
سیّدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں خطبہ دے رہے تھے، اتنے میں سیّدنا حسن اور سیّدنا حسین رضی اللہ عنہما آ گئے، ان پر سرخ رنگ کی دو قمیصیں تھیں، وہ چل رہے تھے اور گر رہے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر سے اتر پڑے، ان کو اٹھایا اور اپنے سامنے بٹھا دیا، پھرفرمایا: اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا کہ تمہارے مال اور اولاد فتنہ ہیں، میں نے ان دو بچوں کو دیکھا، یہ چلتے ہوئے گر رہے تھے، مجھ سے صبر نہ ہو سکا، اس لیے میں نے اپنی گفتگو بند کر دی اور ان کو اٹھا لیا۔۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۲۸۱۰) تخریـج: …اسنادہ قوی أخرجہ ابوداود: ۱۱۰۹، وابن ماجہ: ۳۶۰۰، والترمذی: ۳۷۷۴، والنسائی: ۳/ ۱۰۸، ۱۹۲ (انظر: ۲۲۹۹۵)