2612 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 2612
Hadith in Arabic
۔ (۲۶۱۲) عَنِ الْمُغِیْرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ رضی اللہ عنہ أَنَّہُ قَالَ: خَصْلَتَانِ لَا أَسْأَلُ عَنْہُمَا أَحَدًا مِنَ النَّاسِ، رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَعَلَہُمَا، صَلَاۃُ الْاِمَامِ خَلْفَ الرَّجُلِ مِنْ رَعِیَّتِہِ، وَقَدْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خَلْفَ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ عَوْفٍ رَکْعَۃً مِنْ صَلَاۃٍ الصُّبْحِ وَمَسْحُ الرَّجُلِ عَلٰی خُفَّیْہِ وَقَدْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَمْسَحُ عَلَی الْخُفَّیْنِ۔ (مسند احمد: ۱۸۳۴۰)
Hadith in Urdu
سیّدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: دو خصلتیں ہیں، میں ان دونوں کے بارے میں لوگوں میں کسی سے سوال نہیں کروں گا، کیونکہ میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ دونوں کام کرتے ہوئے دیکھا ہے۔(۱) امام کا اپنی رعایا میں سے کسی آدمی کے پیچھے نماز پڑھنا، تحقیق میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیّدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نماز فجر کی ایک رکعت پڑھی اور (۲) آدمی کا اپنے موزوں پر مسح کرنا، تحقیق میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو موزوں پر مسح کرتے دیکھا ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۲۶۱۲) تخریـج: …حدیث صحیح ولہ طرق کثیرۃ، وھذا اسناد فیہ ضعف وانقطاع أخرجہ مسلم: ۲۷۴ (انظر: ۱۸۱۳۴، ۱۸۱۵۷، ۱۸۱۷۲)