2581 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 2581

Hadith in Arabic

۔ (۲۵۸۱) عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِالْمُطْلِبِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ فِی مَرَضِہٖ: ((مُرُوْا أَبَا بَکْرٍ یُصَلِّیْ بِالنَّاسِ۔)) فَخَرَجَ أَبُوْبَکْرٍ فَکَبَّرَ، وَوَجَدَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَاحَۃً فَخَرَجَ یُہَادٰی بَیْنَ رَجُلَیْنٍ، فَلَمَّا رَآہُ أَبُوْبَکْرٍ تَأَخَّرَ، فَأَشَارَ اِلَیْہِ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَکَانَکَ، ثُمَّ جَلَسَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِلٰی جَنْبِ أَبِی بَکْرٍ فَاقْتَرَأَ مِنَ الْمَکَانِ الَّذِی بَلَغَ أَبُوْبَکْرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ مِنَ السُّوْرَۃِ۔ (مسند احمد: ۱۷۸۵)

Hadith in Urdu

سیّدنا عباس بن عبد المطلب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی بیماری میں فرمایا: ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے۔ پس سیّدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نکلے اور اللہ اکبر کہہ کر نماز شروع کی، اتنے میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کچھ راحت محسوس ہوئی، اس لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بھی نکلے اور دو آدمیوں کے سہارے تشریف لے آئے، جب سیّدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا تو وہ پیچھے ہٹنے لگے، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کی طرف اشارہ کیا کہ وہ اپنی جگہ پر ٹھہرے رہیں، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم آ کر ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے (بائیں)پہلو میں بیٹھ گئے اور سورت کے اس مقام سے قراءت شروع کر دی، جہاں ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ پہنچے تھے۔

Hadith in English

.

Previous

No.2581 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۲۵۸۱) تخریـج: …صحیح لغیرہ، قیس بن ربیع مختلف فیہ راوی ہے، اس کی حدیث شواہد میں حسن ہے اور یہ ان میں سے ایک ہے، لیکن حقیقت حال یہ ہے کہ اس حدیث کے سند کے دو راوی قیس بن ربیع اور ارقم بن شرحبیل جمہور اہل علم کے نزدیک ضعیف ہیں، اس لیے اس حدیث کا آخری جملہ منکر ہی رہے گا، جو کہ یہ ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورت کے اس مقام سے قراءت شروع کر دی، جہاں ابو بکر رضی اللہ عنہ پہنچے تھے۔ أخرجہ مختصرا البزار: ۱۵۶۶(انظر: ۱۷۸۴)