2376 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 2376
Hadith in Arabic
۔ (۲۳۷۶) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ بِنَحْوِہٍ وَفِیْہِ) مَا سَافَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سَفَراً اِلَّا صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ حَتّٰی یَرْجِعَ، وَاِنَّہُ أَقَامَ بِمَکَّۃَ زَمَانَ الْفَتْحِ ثَمَانِیَ عَشْرَۃَ لَیْلَۃً یُصَلِّی بِالنَّاسِ رَکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ، قَالَ أَبِی وَحَدَّثَنَاہُ یُوْنُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ بِھٰذَا الْاِسْنَادِ وَزَادَ فِیْہِ اِلَّا الْمَغْرِبَ، ثُمَّ یَقُوْلُ: ((یَا أَھْلَ مَکَّۃَ قُوْمُوْا فَصَلُّوا رَکْعَتَیْنِ أُخْرَیَیْنِ فَاِنَّا سَفْرٌ۔)) ثُمَّ غَزَا حُنَیْنًا وَالطَّائِفَ فَصَلّٰی رَکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ، ثُمَّ رَجَعَ اِلٰی جِعْرَانَۃَ فَاعْتَمَرَ مِنْہَا فِی ذِی الْقَعْدَۃِ، ثُمَّ غَزَوْتُ مَعَ أَبِی بَکْرٍ رضی اللہ عنہ وَحَجَجْتُ وَاعْتَمَرْتُ فَصَلّٰی رَکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ، وَمَعَ عُمَرَ رضی اللہ عنہ فَصَلّٰی رَکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ، قَالَ یُوْنُسُ اِلَّا الْمَغْرِبَ، وَمَعَ عُثْمَانَ رضی اللہ عنہ صَدْرَ اِمَارَتِہٖ، قَالَ یُوْنُسُ: رَکْعَتَیْنِ اِلَّا الْمَغْرِبَ، ثُمَّ اِنَّ عُثْمَانَ رضی اللہ عنہ صَلّٰی بَعْدَ ذٰلِکَ أَرْبَعًا۔ (مسند احمد: ۲۰۱۰۵)
Hadith in Urdu
(دوسری سند)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جوسفر بھی کیا، اس میں واپس آنے تک دو دو رکعت ہی نماز ادا کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کے موقع پر مکہ میں اٹھارہ راتیں قیام کیا اور لوگوں کو دو دو رکعت ہی پڑھائیں ، ما سوائے مغرب کے۔ پھر آپ (مقیم لوگوں کو) فرماتے تھے: اے اہل مکہ! کھڑے ہو جاؤ اور مزید دو رکعتیں بھی پڑھو، کیونکہ ہم مسافر ہیں ۔پھرآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوۂ حنین اور غزوۂ طائف میں دو دو رکعتیں پڑھیں ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جعرانہ کی طرف لوٹے، وہاں سے ذو القعدہ کے مہینے میں عمرہ بھی کیا، (ان سفروں میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قصر نماز ہی پڑھتے رہے) پھر میں نے سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ جہاد، حج اور عمرہ ادا کیا، وہ بھی نماز مغرب کے علاوہ دو دو رکعت ہی پڑھتے تھے، (اس کے بعد میں یہی کام) سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی کیے، وہ بھی دو دو رکعت ہی پڑھتے تھے، پھر سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہ اپنی خلافت کے شروع میں تو اسی طرح (قصر نماز) پڑھتے تھے، لیکن پھر انہوں نے اس کے بعد چار رکعتیں پڑھنا شروع کر دی تھیں۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status ضعیف
- Takhreej (۲۳۷۶) تخریـج: …انظر الحدیث بالطریق الأول