2364 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 2364
Hadith in Arabic
۔ (۲۳۶۴) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکِ نِ الْأَنْصَارِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: صَلّٰی بِنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الظُّہْرَ فِی مَسْجِدِہِ بِالْمَدِیْنَۃِ أَرْبَعَ رَکْعَاتٍ، ثُمَّ صَلّٰی بِنَا الْعَصْرَ بِذِی الْحُلَیْفَۃِ رَکْعَتَیْنِ آمِنًا لَا یَخَافُ فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ۔ (مسند احمد: ۱۳۵۲۲)
Hadith in Urdu
سیّدنا انس بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں مدینہ میں مسجد نبوی میں ظہر کی نماز کی چار رکعت پڑھائی، اور ذو الحلیفہ کے مقام پر عصر کی نماز دو رکعت پڑھائی، یہ حجۃ الوداع کا (سفر تھا) ،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امن کی حالت میں تھے اور کسی سے نہیں ڈر رہے تھے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۲۳۶۴) تخریـج: …حدیث صحیح۔ أخرجہ الطحاوی: ۱/ ۴۱۸، وابن حبان: ۲۷۴۶، وابویعلی: ۳۶۳۴، وأخرجہ مسلم مختصرا: ۶۹۰ (انظر: ۱۲۰۷۹، ۱۳۴۸۸)