2336 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 2336
Hadith in Arabic
۔ (۲۳۳۶) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((لَا تُسَافِرُ اِمْرَأَۃٌ اِلَّا وَمَعَہَا ذُومَحْرَمٍ۔)) وجَائَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَجُلٌ فَقَالَ: اِنِّیْ اُکْتُتِبْتُ فِی غَزْوَۃِ کَذَا وَکَذَا وَامْرَأَتِی حَاجَّۃٌ۔ قَالَ: ((فَارْجِعْ فَحُجَّ مَعَھَا۔)) (مسند احمد: ۳۲۳۱)
Hadith in Urdu
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی عورت سفر نہ کرے، مگر محرم رشتہ دار کے ساتھ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا: فلاں فلاں غزوے میں میرا نام لکھا جا چکا ہے ، جبکہ میری بیوی حج کے لیے جارہی ہے؟ آپ نے فرمایا: تم واپس چلے جاؤ اور اس کے ساتھ حج کرو۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۲۳۳۶) تخریـج:… أخرجہ البخاری: ۳۰۰۶، ۳۰۶۱، ۵۲۳۳، ومسلم: ۱۳۴۱ (انظر: ۱۹۳۴، ۳۲۳۱)