2142 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 2142

Hadith in Arabic

۔ (۲۱۴۲) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ حَدَّثَ أَنَّہُ بَاتَ عِنْدَ نَبِیِّ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ذَاتَ لَیْلَۃٍ فَقَامَ نَبِیُّ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنَ اللَّیْلِ فَخَرَجَ فَنَظَرَ فِی السَّمَائِ ثُمَّ تَـلَا ھَذِہِ الْآیَۃَ الَّتِیْ فِیْ آلِ عِمْرَانَ {إِنَّ فِیْ خَلَقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ… حَتّٰی بَلَغَ …سُبْحَانَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّاِر} ثُمَّ رَجَعَ إِلَی الْبَیْتِ فَتَسَوَّکَ وَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَامَ فَصَلّٰی ثُمَّ اضْطَجَعَ ثُمَّ رَجَعَ أَیْضًا فَنَظَرَ فِی السَّمَائِ ثُمَّ تَـلَا ھَذِہِ الْآیَۃَ، ثُمَّ رَجَعَ فَتَسَوَّکَ وَتَوَضَّا ثُمَّ قَامَ فَصَلّٰی۔ (مسند احمد: ۳۲۷۶)

Hadith in Urdu

سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے اللہ کے نبی ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہاں ایک رات گزاری، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رات کو بیدار ہوئے اور باہر آ کر آسمان کی طرف دیکھا اورسورۂ آل عمران کی یہ آیات تلاوت کیں: {إِنَّ فِیْ خَلَقِ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ… … …سُبْحَانَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّاِر} پھر گھر کی طرف واپس آئے، مسواک کیا، وضوء کیا اور پھر قیام شروع کر دیا، پھر لیٹ گئے، پھر جب دوبارہ جاگے تو باہر گئے، آسمان کی طرف دیکھ کر یہی آیات تلاوت کیں، پھر واپس آئے، وضو کیا اور کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے۔

Hadith in English

.

Previous

No.2142 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۲۱۴۲) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۵۶ (انظر: ۲۴۸۸، ۳۲۷۶)