2029 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 2029

Hadith in Arabic

۔ (۲۰۲۹) عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَوْفٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: خَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم (وَفِی رِوَایَۃٍ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَرَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خَارِ جًا مِنَ الْمَسْجِدِ) فَاتَّبَعْتُہُ حَتّٰی دَخَلَ نَخْلاً فَسَجَدَ فَأَطَالَ السُّجُوْدَ، حَتّٰی خِفْتُ أَوْ خَشِیْتُ أَنْ یَکُوْنَ اللّٰہُ قَدْ تَوَفَّاہُ أَوْ قَبَضَہُ، قَالَ: فَجِئْتُ أَنْظُرُ فَرَفَعَ رَأْسَہُ، فَقَالَ: ((مَالَکَ یَا عَبْدَ الرَّحْمٰنِ؟ قَالَ: فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لَہُ، فَقَالَ: ((إِنَّ جِبْرِیْلَ علیہ السلام قَالَ لِیْ: أَلَا أُبَشِّرُکَ؟ إِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ یَقُوْلُ لَکَ مَنْ صَلّٰی عَلَیْکَ صَلَّیْتُ عَلَیْہِ وَمَنْ سَلَّمَ عَلَیْکَ سَلَّمْتُ عَلَیْہِ)) (مسند احمد: ۱۶۶۲)

Hadith in Urdu

سیدنا عبدالرحمن بن عوف ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں مسجد میں داخل ہوا اور جب میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو مسجد میں سے نکلتے ہوئے دیکھا، تو میں آپ کے پیچھے ہو لیا،حتیٰ کہ آپ نے کھجوروں کے ایک باغ میں داخل ہوکر سجدہ کیا اور اتنا لمبا سجدہ کیا کہ مجھے یہ خوف آنے لگا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فوت کر دیا ہے، پس میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھنے کے لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے قریب آیا، اتنے میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سر اٹھایا اور فرمایا: اے عبدالرحمن! تجھے کیا ہوا ہے؟ میں نے ساری بات آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بتلا دی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سن کر فرمایا: جبریل علیہ السلام نے مجھے کہا: کیا میں آپ کو یہ خوشخبری نہ دوں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو کہا ہے کہ جو آپ پر درود پڑے گا، میں اس پر رحمت نازل کروں گا اور جو آ پ پر سلام بھیجے گا، میں اس پر سلامتی نازل کروں گا۔

Hadith in English

.

Previous

No.2029 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۲۰۲۹) تخریج: حسن لغیرہ، وھذا اسناد ضعیف، ابو الحویرث عبد الرحمن بن معاویۃ فیہ ضعف من قبل حفظہ، ومحمد بن جبیر لا یصح سماعہ من عبد الرحمن بن عوف۔ أخرجہ الحاکم: ۱/ ۲۲۲، والبیھقی: ۲/ ۳۷۰ (انظر: ۱۶۶۲)