1585 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 1585
Hadith in Arabic
۔ (۱۵۸۵) عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ: صَلّٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الظُّہْرَ فَقَرَأَ رَجُلٌ خَلْفَہُ بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَ عْلٰی، فَلَمَّا صَلّٰی قَالَ: ((أَیُّکُمْ قَرَأَ بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعَلٰی؟)) فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا، قَالَ: ((قَدْ عَرَفْتُ أَنَّ بَعْضَکُمْ خَالَجَنِیْہَا۔)) (مسند احمد: ۲۰۰۵۳)
Hadith in Urdu
سیّدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز ظہر پڑھائی ،ایک آدمی نے آپ کے پیچھے سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلٰی۔ سورت کی تلاوت کی ،جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھ لی تو پوچھا: تم میں سے کس نے سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَ عْلٰی۔ پڑھی ہے؟ اس آدمی نے کہا: میں نے( پڑھی ہے)، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے پہچان لیا تھا کہ تم میں سے کسی نے مجھ پر اس (کی قراءت) کو الجھا دیا ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۵۸۵) تخریج:… اسناداہ صحیحان علی شرط الشیخین، أخرجہ مسلم: ۳۹۸ (انظر: ۱۹۸۱۵)۔