13325 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 13325
Hadith in Arabic
۔ (۱۳۳۲۵)۔ وَعَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اَرَاَیْتَ ثِیَابَ اَھْلِ الْجَنَّۃِ اُتُنْسَجُ نَسْجًا اَمْ تُشَقَّقُ مِنْ ثَمَرِ الْجَنَّۃِ؟ قَالَ: فَکَاَنَّ الْقَوْمَ تَعَجَّبُوْا مِنْ مَسْاَلَۃِ الْاَعْرَابِیِّ فَقَالَ: ((مَا تَعَجَّبُوْنَ مِنْ جَاھِلٍ یَسْاَلُ عَالِمًا!)) قَالَ: فَسَکَتَ ھُنَیَّۃً، ثُمَّ قَالَ: ((اَیْنَ السَّائِلُ عَنْ ثِیَابِ اَھْلِ الْجَنَّۃِ؟)) قَالَ: اَنَا، قَالَ: ((لَا، بَلْ تُشَقَّقُ مِنْ ثَمَرِ الْجَنَّۃِ۔)) (مسند احمد: ۶۸۹۰)
Hadith in Urdu
سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کھڑے ہو کر یہ سوال کیا: اے اللہ کے رسول! اہل ِ جنت کے لباس کے بارے میں فرمائیے کہ وہ بُنا جائے گا یا وہ جنت کے پھلوں سے ہی بنا لیا جائے گا؟ اس بدّو کے سوال سے یوں محسوس ہوا کہ لوگوں کو حیرت ہوئی ہے؟ یہ دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہیں اس بات سے تعجب ہو رہا ہے کہ ایک بے علم،علم والے سے ایک سوال کر رہا ہے؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کچھ دیر کے لیے خاموش رہے اور پھر فرمایا: وہ سائل کہاں ہے، جو اہل ِ جنت کے لباس کے بارے میں دریافت کر رہا تھا؟ وہ بولا: جی میں ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ـ اس لباس کو بُنا نہیں جائے گا، بلکہ وہ جنت کے پھلوں سے نکلے گا۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status ضعیف
- Takhreej (۱۳۳۲۵) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ شیخ العلاء بن رافع، وھو حنان بن خارجۃ، أخرجہ البزار والطبرانی (انظر: ۶۸۹۰)