13307 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 13307

Hadith in Arabic

۔ (۱۳۳۰۷)۔ وَعَنْ اَبِی ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّہُ قَالَ: ((سَاَلْتُ رَبِّیْ عَزَّوَجَلَّ فَوَعَدَنِیْ اَنْ یُّدْخِلَ مِنْ اُمَّتِیْ سَبْعِیْنَ اَلْفًا عَلٰی صُوْرَۃِ الْقَمَرِ لَیْلَۃَ الْبَدَرِ فَاسْتَزَدْتُّ فَزَادَنِیْ مَعَ کُلِّ اَلْفٍ سَبْعِیْنَ اَلْفًا فَقُلْتُ: اَیْ رَبِّ! اِنْ لَّمْ یَکُنْ ھٰوُلَائِ مُہَاجِرِیْ اُمَّتِیْ، قَالَ: اِذَنْ اُکْمِلُہُمْ لَکَ مِنَ الْاَعْرَابِ۔)) (مسند احمد: ۸۶۹۲)

Hadith in Urdu

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نے اپنے ربّ سے درخواست کی اور اس نے میرے ساتھ وعدہ کیا کہ وہ میری امت میں سے ستر ہزار افراد کو جنت میں داخل کرے گا، ان افراد کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی طرح منور ہوں گے، جب میں نے اس تعداد میں اضافے کی درخواست کی تو اس نے اس تعداد کے ہر فرد کے ساتھ ستر ستر ہزار کا مزید اضافہ کر دیا، میں نے کہا: اے میرے رب! اگر میری امت کے مہاجرین کی تعداد اس قدر نہ ہوئی تو؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں پھر عام دیہاتیوں سے اس عدد کو پورا کر د وں گا۔

Hadith in English

.

Previous

No.13307 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۱۳۳۰۷) تخریج: صحیح دون قولہ: فاستزدت فزادنی … ویغلب علی الظن ان ھذا الحدیث من مناکیر زھیر بن محمد (انظر: ۸۷۰۷)