1330 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 1330
Hadith in Arabic
۔ (۱۳۳۰) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عاَمِرٍ الْأَلْھَانِیِّ قاَلَ: دَخَلَ الْمَسْجِدَ حاَبِسُ بْنُ سَعْدٍ الطَّائِیُّ رضی اللہ عنہ مِنَ السَّحَرِ وَقَدْ أَدْرَکَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَرَأَی النَّاسَ یُصَلُّوْنَ فِی مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ: مُرَاؤُوْنَ وَرَبِّ الْکَعْبَۃِ! اَرْعِبُوْھُمْ فَمَنْ أَرْعَبَہُمْ فَقَدْ أَطَاعَ اللّٰہَ وَرَسُولَہُ۔ فَأَتَا ھُمُ النَّاسُ فَأَخْرَجُوْھُمْ، فَقَالَ: إِنَّ الْمَلَائِکَۃَیُصَلُّوْنَ مِنَ السَّحَرِ فِی مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ۔ (مسند احمد: ۱۷۱۲۷)
Hadith in Urdu
عبداللہ بن عامر ألھانی کہتے ہیں: سیّدنا حابس بن سعید طائی رضی اللہ عنہ ، جنھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تھا، سحری کے وقت مسجد میں داخل ہوئے اور دیکھا کہ لوگ مسجد کے اگلے حصہ میں نماز پڑھ رہے ہیں،یہ دیکھ کر وہ کہنے لگے: رب کعبہ کی قسم! یہ لوگ ریاکار ہیں، انہیں ڈراؤ، جس نے انہیں ڈرایا، اس نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کی۔ یہ سن کر لوگ ان کے پاس گئے اور انہیں باہر نکال دیا، پھر سیّدنا حابس رضی اللہ عنہ نے کہا: سحری کے وقت مسجد کے اگلے حصہ میں فرشتے نماز پڑھتے ہیں۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۳۳۰) تخریج:… اثر صحیح الی حابس بن سعد۔ أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۳۵۶۴ (انظر: ۱۶۹۷۲، ۱۷۰۰۲)