1326 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 1326

Hadith in Arabic

۔ (۱۳۲۶) عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّ لِلْمَسَاجِدِ أَوْتَادًا، اَلْمَلَئِکَۃُ جُلَسَائُ ھُمْ إِنْ غَابُوْا یَفْتَـقِدُوْنَہُمْ، وَإِنْ مَرِضُوْا عَادُوْھُمْ ، وَإِ نْ کَانُوْا فِیْ حَاجَۃٍ اَعَانُوْھُمْ۔)) وَقَالَ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((جَلِیْسُ الْمَسْجِدِ عَلَی ثَـلَاثِ خِصَالٍ، أَخٌ مُسْتَفَادٌ أَوْ کَلِمَۃٌ مُحْکَمَۃٌ أَوْ رَحْمَۃٌ مُنْتَظَرَۃٌ۔)) (مسند احمد: ۹۴۱۴)

Hadith in Urdu

سیّدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کچھ لوگ میخوں کی طرح مسجدوں میں بیٹھے رہتے ہیں، ان کے ہم مجلس فرشتے ہوتے ہیں، اگر وہ غائب ہو جائیں تو فرشتے انہیں تلاش کرتے ہیں، اگر وہ بیمار ہوں تو وہ ان کی بیمار پرسی کرتے ہیں اگر وہ کسی کام میں مصروف ہوں تو وہ ان کی اعانت کرتے ہیں۔ اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مسجد میں بیٹھنے والا تین خصلتوں پر ہوتا ہے: ایسا بھائی جس سے فائدہ حاصل ہو، یا کوئی محکم بات یا ایسی رحمت جس کا انتظار ہو۔

Hadith in English

.

Previous

No.1326 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status ضعیف
  • Takhreej (۱۳۲۶) تخریج:… اسنادھما ضعیف، ابن لھیعۃ سیء الحفظ، امام البانی ‌رحمۃ ‌اللہ ‌علیہ ‌ نے اس حدیث کو (صحیحہ: ۳۴۰۱) میں ذکر کیا اور کہا: جن لوگوں نے اس حدیث کو عبد اللہ بن لہیعہ کی وجہ سے ضعیف قرار دیا، ان کے ذہن میں یہ نکتہ نہ آسکا کہ اس مقام پر اس سے روایت کرنے والے قتیبہ بن سعید مصری ہیں اور ان کی روایت عبادلہ کی طرح صحیح ہوتی ہے، اور اس حدیث کا ایک شاہد بھی سیّدنا عبد اللہ بن سلام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے موقوفا مروی ہے، جو کہ مرفوع کے حکم میں ہے اور اس میں ((جَلِیْسُ الْمَسْجِدِ …)) کے الفاظ نہیں ہیں۔