13171 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 13171
Hadith in Arabic
۔ (۱۳۱۷۱)۔ وَعَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّ اَحَدَکُمْ لَیُسْاَلُیَوْمَ الْقِیَامَۃِ حَتّٰییَکُوْنَ فِیْمَایُسْاَلُ عَنْہُ اَنْ یُّقَالَ مَا مَنَعَکَ اَنْ تُنْکِرَ الْمُنْکَرَ اِذَا رَاَیْتَہُ قَالَ: فَمَنْ لَقَّنَہُ اللّٰہُ حُجَّتَہُ قَالَ: رَبِّ رَجَوْتُکَ وَخِفْتُ النَّاسَ۔)) (مسند احمد: ۱۱۲۳۲)
Hadith in Urdu
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کابیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن تم میں سے ایک آدمی سے مختلف سوالات کیے جائیں گے، یہاں تک کہ اس پوچھ گچھ کے دوران اس سے یہ بھی پوچھا جائے گا: جب تو نے دنیا میں گناہ کو دیکھا تھا تو نے اس سے روکا کیوں نہیں تھا؟ تو جس بندے کو اللہ تعالیٰ جواب سمجھا دے گا، وہ کہے گا: اے میرے رب! مجھے تیری رحمت کی امید تھی اور میں لوگوں سے ڈر گیا تھا۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۳۱۷۱) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ الحمیدی: ۷۳۹، والبیھقی فی الشعب : ۷۵۷۵ ، وابویعلی: ۱۳۴۴(انظر: ۱۱۲۱۴)