13167 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 13167
Hadith in Arabic
۔ (۱۳۱۶۷)۔ وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((ھَلْ تَدْرُوْنَ مَنِ الْمُفْلِسُ؟)) قَالَ: اَلْمُفْلِسُ فِیْنَایَارَسُوْلَ اللّٰہِ! مَنْ لَادِرْھَمَ لَہُ وَلَا مَتَاعَ۔ قَالَ: ((اِنَّ الْمُفْلِسَ مِنْ اُمَّتِیْ مَنْ یَّاْتِیْیَوْمَ الْقِیَامَۃِ بِصِیَامٍ وَصَلَاۃٍ وَزَکَاۃٍ وَیَاْتِیْ قَدْ شَتَمَ عِرْضَ ہٰذَا وَقَذَفَ ہٰذَا وَاَکَلَ مَالَ ہٰذَا فَیَقْعُدُ فَیَقْتَصُّ ہٰذَا مِنْ حَسَنَاتِہٖوَہٰذَامِنْحَسَنَاتِہٖفَاِنْفَنِیَتْ حَسَنَاتُہُ قَبْلَ اَنْ یَّقْضِیَ مَا عَلَیْہِ مِنَ الْخَطَایَا اُخِذَ مِنْ خَطَایَاھُمْ فَطُرِحَتْ عَلَیْہِ ثُمَّ طُرِحَ فِی النَّارِ۔)) (مسند احمد: ۸۰۱۶)
Hadith in Urdu
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: کیا تم جانتے ہو کہ مفلس کون ہے؟ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! ہمارے اندر مفلس وہ ہوتا ہے، جس کے پاس درہم اور دنیوی سازو سامان نہ ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت کا مفلس وہ ہے، جو قیامت کے دن روزے، نمازیں اور زکوتیں لے کر آئے گا، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس نے کسی کی عزت پر ڈاکہ زنی کی ہو گی، کسی پر تہمت لگائی ہوگی اور کسی کا مال کھا یا ہو گا، ایسا آدمی بیٹھا ہوگا، ایک مظلوم آکر اس سے نیکیاں لے کر قصاص لے گا، پھر دوسرا آکر اس کی نیکیاں لے کر بدلہ لے گا، پس اگر اس کے مظالم کے بدلے پورے ہونے سے قبل اس کی نیکیاں ختم ہوگئیں تو مظلوموں کے گناہ اس پر ڈال دئیے جائیں گے اوربالآخر اسے جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۳۱۶۷) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۵۸۱ (انظر: ۸۰۲۹)