13032 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 13032
Hadith in Arabic
۔ (۱۳۰۳۲)۔ وَعَنْ اَبِیْ ذَرٍّ رضی اللہ عنہ قَالَ: کُنْتُ مَعَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلٰی حِمَارٍ وَعَلَیْہِ بَرْذَعَۃٌ اَوْ قَطِیْفَۃٌ قَالَ: فَذٰلِکَ عِنْدَ غُرُوْبِ الشَّمْسِ فَقَالَ لِیْ: ((یَا اَبَا ذَرٍّ! ھَلْ تَدْرِیْ اَیْنَ تَغِیْبُ ہٰذِہٖ؟)) قَالَ: قُلْتُ: اَللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ اَعْلَمُ، قَالَ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((فَاِنَّہَا تَغْرُبُ فِیْ عَیْنٍ حَامِئَۃٍ، تَنْطَلِقُ حَتّٰی تَخِرَّ لِرَبِّہَا عَزَّوَجَلَّ سَاجِدَۃً تَحْتَ الْعَرْشِ، فَاِذَا حَانَ خُرُوْجُہَا اَذِنَ اللّٰہُ لَھَا فَتَخْرُجُ فَتَطْلُعُ، فَاِذَا اَرَادَ اَنْ یُّطْلِعَہَا مِنْ حَیْثُ تَغْرُبُ، حَبَسَہَا، فَتَقُوْلُ: یَارَبِّ اِنَّ مَسِیْرِیْ بَعِیْدٌ فَیَقُوْلُ لَھَا: اُطْلُعِیْ مِنْ حَیْثُ غِبْتِ ، فَذٰلِکَ حِیْنٌ لَا یَنْفَعُ نَفْسًا اِیْمَانُہَا۔)) (مسند احمد: ۲۱۷۹۱)
Hadith in Urdu
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ گدھے پر سوار تھا، اور اس گدھے پر ایک کمبل چادر تھی (جو جانور کے پالان کے نیچے رکھی جاتی ہے) یہ غروب آفتاب کا وقت تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ابوذر ! کیا تم جانتے ہو کہ یہ سورج کہاں غروب ہوتا ہے؟ میں نے کہا: جی اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ دلدل والے ایک چشمہ میں غروب ہوتا ہے، پھر یہ چلتے چلتے اللہ تعالیٰ کے عرش کے نیچے جا کر سجدہ ریز ہوتا ہے، جب اس کے طلوع کا وقت ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے طلوع ہونے کی اجازت دیتا ہے اور یہ جا کر طلوع ہوجاتا ہے، لیکن جب اللہ تعالیٰ چاہے گا کہ یہ مغرب ہی کی طرف سے طلوع ہو تو اللہ تعالیٰ اسے روک لے گا، سورج کہے گا: اے رب! میرا سفر بہت طویل ہے، تو اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا: جو جہاں غروب ہوا ہے، وہیں سے طلوع ہو جا، یہ ایسا وقت ہوگا کہ اس وقت ایمان لانا کسی کے لیے مفید نہیں ہوگا۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۳۰۳۲) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ مختصرا ابوداود: ۴۰۰۲ (انظر: ۲۱۴۵۹)