13026 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 13026

Hadith in Arabic

۔ (۱۳۰۲۶)۔ وَعَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((یُفْتَحُیَاْجُوْجُ وَمَاْجُوْجُ، یَخْرُجُوْنَ عَلٰی النَّاسِ کَمَا قَالَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ {مِنْ کُلِّ حَدَبٍ یَّنْسِلُوْنَ} فَیُغَشُّوْنَ الْاَرْضَ وَیَنْحَازُ الْمُسْلِمُوْنَ عَنْہُمْ اِلٰی مَدَائِنِہِمْ وَحُصُوْنِہِمْ وَیَضُمُّوْنَ اِلَیْہِمْ مَوَاشِیَہُمْ وَیَشْرَبُوْنَ مِیَاہَ الْاَرْضِ، حَتّٰی اِنَّ بَعْضَہُمْ لَیَمُرُّ بِالنَّہْرِ فَیَشْرَبُوْا مَا فِیْہِ حَتّٰییَتْرُکُوْہُیَبَسًا، حَتّٰی اِنَّ مَنْ بَعْدَھُمْ لَیَمُرُّ بِذٰلِکَ النَّہْرِ، فَیَقُوْلُ: قَدْ کَانَ ہٰہُنَا مَائٌ مَرَّۃً حَتّٰی اِذَا لَمْ یَبْقَ مِنَ النَّاسِ اِلَّا اَحَدٌ فِیْ حِصْنٍ اَوْ مَدِیْنَۃٍ، قَالَ قَائِلُہُمْ: ھٰؤُلَائِ اَھْلُ الْاَرْضِ قَدْ فَرَغْنَا مِنْھُمْ، بَقِیَ اَھْلُ السَّمَائِ قَالَ: ثُمَّ یَہُزُّ اَحَدُھُمْ حَرْبَتَہُ ثُمَّ یَرْمِیْ بِہَا اِلٰی السَّمَائِ، فَتَرْجِعُ مُخْتَضِبَۃً دَمًا لِلْبَلَائِ وَالْفِتْنَۃِ، فَبَیْنَاھُمْ عَلٰی ذٰلِکَ اِذْ بَعَثَ اللّٰہُ دُوْدًا فِیْ اَعْنَاقِہِمْ کَنَغَفِ الْجَرَادِ الَّذِیْیَخْرُجُ فِیْ اَعْنَاقِہِمْ، فَیُصْبِحُوْنَ مَوْتٰی لَایُسْمَعُ لَھُمْ حِسٌّ، فَیَقُوْلُ الْمُسْلِمُوْنَ: اَلَارَجُلٌ یَشْرِیْ نَفْسَہُ فَیَنْظُرُ مَا فَعَلَ ہٰذَا الْعَدُوُّ، قَالَ: فَیَتَجَرَّدُ رَجُلٌ مِنْہُمْ لِذٰلِکَ مُحْتَسِبًا لِنَفْسِہِ قَدْ اَظَنَّہَا عَلٰی اَنَّہُ مَقْتُوْلٌ فَیَنْزِلُ فَیَجِدُھُمْ مَوْتٰی، بَعْضُہُمْ عَلٰی بَعْضٍ، فَیُنَادِیْ: یَامَعْشَرَ الْمُسْلِمین! اَلَا اَبْشِرُوْا، فَاِنَّ اللّٰہَ قَدْ کَفَاکُمْ عَدُوَّکُمْ فَیَخْرُجُوْنَ مِنْ مَدَائِنِہِمْ وَحُصُوْنِہِمْ وَیَسْرَحُوْنَ مَوَاشِیَہُمْ فَمَا یَکُوْنُ لَھَا رَعًی اِلَّا لُحُوْمُہُمْ فَتَشْکَرُ عَنْہُ کَاَحْسَنِ مَا تَشْکرُ عَنْ شَیْئٍ مِنَ النَّبَاتِ اَصَابَتْہُ قَطُّ۔)) (مسند احمد: ۱۱۷۵۴)

Hadith in Urdu

سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بالآخر یاجوج ماجوج کے لیے دیوار کھول دی جائے گی اور وہ لوگوں کی طرف نکل آئیں گے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {مِنْ کُلِّ حَدَبٍ یَّنْسِلُوْنَ} (سورۂ انبیاء: ۹۶) (وہ ہر بلندی سے تیزی سے دوڑتے آئیں گے)، وہ زمین پر چھا جائیں گے، مسلمان ان کے شر اور فتنوں سے بچنے کے لیے اپنے شہروں اور قلعوں میں بند ہوجائیں گے اور اپنے مویشیوں کو بھی اپنے ساتھ لے جائیں گے، یاجوج ماجوج زمین سے اس قدر پانی پئیں گے کہ جب ان میں سے بعض افراد پانی کی نہرکے پاس سے گزریں گے، تو اس طرح پانی پی جائیں گے کہ نہر خشک ہو جائے گی، ان کے بعد گزرنے والے اس نہر کے بارے میں یہ کہیں گے کہ یہاں کبھی پانی ہوتا تھا،جب ہر آدمی اپنے قلعے یا شہر میں بند ہو جائے گا (اور زمین پر ان کا مکمل قبضہ ہو جائے گا تو) وہ یاجوج ماجوج میں سے ایک فرد کہے گا: ہم اہل زمین سے تو فارغ ہوگئے ہیں، البتہ آسمان والے باقی ہیں، پھر ان میں سے ایک اپنے نیزے کو حرکت دے کر آسمان کی طرف پھینکے گا تو وہ نیزہ ان کے امتحان و آزمائش کے لیے خون آلود ہو کر واپس گرے گا۔ ( یہ دیکھ کر وہ کہیں گے کہ ہم آسمان والوں پر بھی غالب آ گئے ہیں)۔ وہ اسی قسم کی کیفیات میں ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ ان کی گردنوں میں کیڑا پیدا کردے گا، جیسے ٹڈی دل کا لاروا ان کی گردنوں میں ہوتا ہے، اس وجہ سے وہ سارے اس طرح مر جائیں گے کہ ان کی حرکت تک بھی سنائی نہیں دے گی، مسلمان آپس میں ایک دوسرے سے کہیں گے کہ کیا کوئی ایسا فرد ہے جو اپنے آپ کو قربان کرے اور یہ خبر لائے کہ یاجوج ماجوج کا کیا بنا ہے، ایک مسلمان دشمن کے حالات کو دیکھنے کے لیے اس خیال سے جائے گا کہ وہ وہاں قتل ہوجائے گا، لیکن جب وہ ان کے درمیان پہنچے گا تو دیکھے گا کہ وہ تو سب ایک دوسرے کے اوپر گرے مرے پڑے ہیں، وہ مسلمانوں کو آواز دے گا: مسلمانوں کی جماعت! خوش ہو جاؤ، اللہ تعالیٰ نے تمہارے دشمن کا صفایا کر دیا ہے، پھر مسلمان اپنے شہروں ور قلعوں سے باہر نکل آئیں گے اور اپنے مویشیوں کو چرنے کے لیے چھوڑ دیں گے، ان مویشیوں کی خوراک یاجوج ماجوج کا گوشت ہوگا، وہ اس سے پہلے کبھی گھاس کھا کھا کر اس قدر سیر نہیں ہوئے ہوں گے، جس قدر ان کا گوشت کھا کر سیر ہوں گے۔

Hadith in English

.

Previous

No.13026 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۱۳۰۲۶) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ ابن ماجہ: ۴۰۷۹ (انظر: ۱۱۷۳۱)