13018 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 13018
Hadith in Arabic
۔ (۱۳۰۱۸)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ اَبِیْ ثَنَا یَزِیْدٌ اَنَا سُفْیَانُ عَنِ الزُّھْرِیِّ عَنْ حَنْظَلَۃَ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((یَنْزِلُ عِیْسٰی بْنُ مَرْیَمَ فَیَقْتُلُ الْخِنْزِیْرَ وَیَمْحُوْ الصَّلِیْبَوَتُجْمَعُ لَہُ الصَّلَاۃُ وَیُعْطِی الْمَالَ حَتّٰی لَایَقْبَلَہُ وَیَضَعُ الْخِرَاجَ وَیَنْزِلُ الرَّوْحَائَ وَیَحُجُّ مِنْہَا اَوْ یَعْتَمِرُ اَوْ یَجْمَعُہُمَا۔)) قَالَ: وَتَلَا اَبُوْ ھُرَیْرَۃَ: {وَاِنْ مِّنْ اَھْلِ الْکِتَابِ اِلَّا لَیُوْمِنَنَّ بِہٖ قَبْلَ مَوْتِہٖوَیَوْمَ الْقِیَامَۃِیَکُوْنُ عَلَیْہِمْ شَہِیْدًا۔} فَزَعَمَ حَنْظَلَۃُ اَنَّ اَبَا ھُرَیْرَۃَ قَالَ: یُوْمِنُ بِہٖقَبْلَمَوْتِہٖعِیْسٰی، فَلَا اَدْرِیْ ہٰذَا کُلُّہُ حَدِیثُ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَوْشَیْئٌ قَالَہُ اَبُوْ ھُرَیْرَۃَ۔ (مسند احمد: ۷۸۹۰)
Hadith in Urdu
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے زمین پر نازل ہوں گے، خنزیر کو قتل کر دیں گے، صلیب کو مٹا دیں گے، ان کی آمد پر نماز با جماعت اداکی جائے گی، وہ لوگوں میں اس قدر مال و دولت تقسیم کریں گے کہ بالآخر کوئی مال قبول نہیں کرے گا، وہ جزیہ کو ختم کر دیں گے اور وہ روحاء مقام پر اتر کر وہاں سے حج یا عمرے یا دونوں کا احرام باندھ کر روانہ ہوں گے۔ پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: {وَاِنْ مِّنْ اَھْلِ الْکِتَابِ اِلَّا لَیُوْمِنَنَّ بِہٖ قَبْلَ مَوْتِہٖ وَیَوْمَ الْقِیَامَۃِ یَکُوْنُ عَلَیْہِمْ شَہِیْدًا۔}(سورۂ نساء: ۱۵۹) (اور تمام اہل کتاب عیسیٰ علیہ السلام پر ان کی وفات سے پہلے پہلے ایمان لے آئیں گے اور وہ قیامت کے دن ان سب پر گواہ ہوں گے)۔ حنظلہ کا خیال ہے کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے اس طرح کہا تھا کہ عیسیٰ علیہ السلام کی وفات سے پہلے ان پر ایمان لے آئیں گے، اب میں نہیں جانتا کہ یہ سارے الفاظ حدیث نبوی کے ہیں یا سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۳۰۱۸) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ مسلم مختصرا بذکر الاھلال للحج او العمرۃ : ۱۲۵۲(انظر: ۷۹۰۳)