13004 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 13004
Hadith in Arabic
۔ (۱۳۰۰۴)۔ وَعَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِ رضی اللہ عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَاَنَا اَعْلَمُ بِمَا مَعَ الدَّجَّالِ مِنَ الدَّجَّال ، مَعَہُ نَھْرَانِ ، یَجْرِیَانِ اَحَدُھُمَا رَاْیَ الْعَیْنِ مَاءٌ اَبْیَضُ وَالأخَرُ رَاْیَ الْعَیْنِ نَارُ تَأَجَّجُ فَاِنْ اَدْرَکَنَّ وَاحِداً مِنْکُمْ فَلْیَاْتِ النَّھْرَ الَّذِیْ یَرَاہُ نَارًا فَلْیُغْمِضْ ، ثُمَّ لْیُطَاْطِیءْ رَاْسَہُ فَلْیَشْرَبْ ، فَاِنَّہُ مَاءٌ بَارِدٌ ، وَاِنَّ الدَّجَّالَ مَمْسُوْحُ الْعَیْنِ الْیُسْرٰی عَلَیْھَا ظَفَرَۃٌ غَلِیْظَۃٌ ، مََکْتُوْبٌ بَیْنَ عَیْنِیْہِ ’’کَافِرٌ‘‘ یَقْرَءُہُ کُلُّ مُوْمِنٍ کَاتِبٌ وَغَیْرُ کَاتِبٍ ۔)) (مسند احمد : ۲۳۶۶۸)
Hadith in Urdu
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں جانتا ہوں کہ دجال کے پاس کیا کچھ ہو گا،اس کے پاس دو بہتی ہوئی نہریں ہوں گی، ایک کا پانی بظاہر سفید ہوگا اور دوسری نہر بظاہر دہکتی ہوئی آگ ہوگی، اگر تم میں سے کسی کو ان حالات سے سابقہ پڑ جائے تو وہ اس نہر میں داخل ہوجائے،جسے وہ آگ دیکھ رہا ہو، وہ آنکھیں بند کر کے اور سر جھکا کر اس سے نوش کر لے، وہی ٹھنڈا پانی ہوگا، دجال کی بائیں آنکھ مٹی ہوئی ہو گی، اس پر موٹی سی جھلی ہو گی اوراس کی آنکھوں کے درمیان کَافِرٌ لکھا ہوا ہو گا، ہر پڑھا لکھا اور ان پڑھ مومن اس لفظ کو پڑھ لے گا۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۳۰۰۴) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۹۳۴(انظر: ۲۳۲۷۹)