12930 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 12930

Hadith in Arabic

۔ (۱۲۹۳۰)۔ وَعَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ صَفْوَانَ عَنْ حَفْصَۃَ ابْنَۃِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((یَاْتِیْ جَیْشٌ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ یُرِیْدُوْنَ رَجُلًا مّنْ اَھْلِ مَکَّۃَ حَتّٰی اِذَا کَانُوْا بِالْبَیْدَائِ خُسِفَ بِہِمْ فَرَجَعَ مَنْ کَانَ اَمَامَہُمْ لِیَنْظُرَ مَا فَعَلَ الْقَوْمُ فَیُصِیْبُہُمْ مِثْلُ مَا اَصَابَہُمْ۔)) فَقُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! فَکَیْفَ بِمَنْ کَانَ مِنْہُمْ مُسْتَکْرَھًا؟ قَالَ: ((یُصِیْبُہُمْ کُلَّہُمْ ذٰلِکَ ثُمَّ یَبْعَثُ اللّٰہُ کُلَّ امْرِیئٍ عَلٰی نِیَّتِہٖ۔)) (مسند احمد: ۲۶۹۹۰)

Hadith in Urdu

سیدہ حفصہ بنت عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مشرق کی طرف سے ایک لشکر آئے گا، ان کا ارادہ مکہ کے ایک آدمی پر حملہ کرنے کا ہو گا، جب وہ بیداء کے مقام پر پہنچیں گے تو انہیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا، آگے بڑھ جانے والے لوگ واپس پلٹ پڑیں گے تاکہ یہ دیکھ سکیں کہ پچھلے لوگوں کے ساتھ کیا ہوا ہے، اتنے میں وہ بھی اسی مصیبت میں پھنس جائیں گے، میں (حفصہ) نے کہا: اے اللہ کے رسول ! ان میں جن لوگوں کو مجبوراً لایا گیا ہوگا، ان کا کیا بنے گا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ سب دھنسا دئیے جائیں گے، پھر اللہ تعالیٰ ہر فرد کو اس کی نیت کے مطابق اٹھائے گا۔

Hadith in English

.

Previous

No.12930 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status ضعیف
  • Takhreej (۱۲۹۳۰) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف سلمۃ بن الفضل الابرش، ولعنعنۃ محمد بن اسحاق، ولجھالۃ عبد الرحمن بن موسی، أخرجہ البخاری فی التاریخ الاوسط : ۱/۱۴۳(انظر: ۲۶۴۵۸)