12833 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 12833
Hadith in Arabic
۔ (۱۲۸۳۳)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ رضی اللہ عنہ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((بَیْنَیَدَیِ السَّاعَۃِ کَذَّابُوْنَ مِنْہُمْ صَاحِبُ الْیَمَامَۃِ وَمِنْہُمْ صَاحِبُ صَنْعَائَ الْعَنْسِیُّ وَمِنْہُمْ صَاحِبُ حِمْیَرٍ وَمِنْہُمُ الدَّجَالُ وَھُوَ اَعْظَمُہُمْ فِتْنَۃً۔)) قَالَ جَابِرٌ: وَبَعْضُ اَصْحَابِیْیَقُوْلُ: قَرِیْبٌ مِنْ ثَلَاثِیْنَ کَذَّابًا۔ (مسند احمد: ۱۴۷۷۵)
Hadith in Urdu
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قیامت سے پہلے کئی کذاب ظاہر ہوں گے، ان میں سے ایک یمامہ والا‘ ایک صنعاء والا عنسی‘ ایک حمیر والا اور ایک دجال ہوگا، مؤخر الذکر کا فتنہ سب سے بڑا ہو گا۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرے بعض اصحاب کہتے ہیں کہ ان کذابین کی تعداد تقریباً تیس ہو گی۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status ضعیف
- Takhreej (۱۲۸۳۳) تخریج: اسنادہ ضعیف لسوء حفظ عبد اللہ ابن لھیعۃ، أخرجہ البزار: ۳۳۷۵ (انظر: ۱۴۷۱۸)