12829 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 12829
Hadith in Arabic
۔ (۱۲۸۲۹)۔ وَعَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرِو ( بْنِ الْعَاصِ رضی اللہ عنہ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ:((سَیَخْرُجُ اُنَاسٌ مِنْ اُمَّتِیْ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ یَقْرَؤُوْنَ الْقُرْآنَ لَایُجَاوِزُ تَرَاقِیَھِمْ، کُلَّمَا خَرَجَ مِنْہُمْ قَرْنٌ قُطِعَ کُلَّمَا خَرَجَ مِنْہُ قَرْنٌ قُطِعَ، حَتّٰی عَدَّھَا زِیَادَۃً عَلٰی عَشْرَۃِ مَرَّاتٍ، کُلَّمَا خَرَجَ مِنْہُ قَرْنٌ قُطِعَ حَتّٰییَخْرُجُ الدَجَّالُ فِیْ بَقِیَّتِہِمْ۔)) (مسند احمد:۶۸۷۱ )
Hadith in Urdu
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عنقریب میری امت میں مشرقی جہت سے ایسے لوگ نمودار ہوں گے، جو قرآن مجید تو بڑے خوبصورت انداز میں پڑھیں گے، لیکن وہ ان کے گلے سے نیچے نہیں اترے گا ،جب بھی ان میں سے کوئی نسل ظاہر ہو گی تو اسے قتل کر دیا جائے گا، پھر جب ان کی نسل منظرِ عام پر آئے گی تو اسے بھی قتل کر دیا جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دس دفعہ ان کا اسی طرح ذکر کیا (اور آخری مرتبہ فرمایا:) جب بھی ان کی نسل ظاہر ہو گی تو اسے ختم کر دیا جائے گا، یہان تک کہ ان کے باقی ماندہ لوگوں میں دجال نمودار ہو گا۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status ضعیف
- Takhreej (۱۲۸۲۹) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف شھر بن حوشب، أخرجہ الطیالسی: ۲۲۹۳، وعبد الرزاق: ۲۰۷۹۰(انظر: ۶۸۷۱)