12820 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 12820

Hadith in Arabic

۔ (۱۲۸۲۰)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ :قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم :((لَیَاْتِیَنَّ عَلَی النَّاسِ زَمَانٌ یَکُوْنُ اَفْضَلَ النَّاسِ فِیْہِ مَنْزِلَۃً رَجُلٌ اَخَذَ بِعِنَانِ فَرَسِہِ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ، کُلَّمَا سَمِعَ بِھَیْعَۃٍ اِسْتَوٰی عَلٰی مَتْنِہٖ ثُمَّ طَلَبَ الْمَوْتَ مَظَانَّہُ وَرَجُلٌ فِیْ شِعْبٍ مِنْ ہٰذِہِ الشِّعَابِ یُقِیْمُ الصَّلَاۃَ وَیُؤْ تِی الزَّکَاۃَ وَیَدَعُ النَّاسَ اِلَّا مِنْ خَیْرٍ۔)) (مسند احمد: ۹۷۲۱)

Hadith in Urdu

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے ،وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ اس میں سب سے افضل مرتبے کا حامل وہ آدمی ہوگا، جو اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی باگ تھامے تیار کھڑا ہو، جہاد کی پکار سنتے ہی گھوڑے کی پشت پر سیدھا ہوجائے اور موت کو ایسے مقامات میں تلاش کرے،جہاں اس کے امکانات زیادہ ہوں، یا پھر وہ آدمی جو کسی پہاڑی گھاٹی میں مقیم ہو کر نماز باقاعدگی سے پڑھے اور زکوٰۃ ادا کرے اور لوگوں کے ساتھ صرف خیر والا معاملہ کرے۔

Hadith in English

.

Previous

No.12820 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۱۲۸۲۰) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۸۸۹(انظر: ۹۷۲۳)