12341 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 12341
Hadith in Arabic
۔ (۱۲۳۴۱)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ)) عَنْ قَیْسٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَمَّارٍ: أَرَأَیْتُمْ صَنِیعَکُمْ ہٰذَا الَّذِی صَنَعْتُمْ فِیمَا کَانَ مِنْ أَمْرِ عَلِیٍّ رضی اللہ عنہ رَأْیًا رَأَیْتُمُوہُ أَمْ شَیْئًا عَہِدَ إِلَیْکُمْ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: لَمْ یَعْہَدْ إِلَیْنَا رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ شَیْئًا، لَمْ یَعْہَدْہُ إِلَی النَّاسِ کَافَّۃً، وَلٰکِنَّ حُذَیْفَۃَ أَخْبَرَنِی عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((فِی أَصْحَابِی اثْنَا عَشَرَ مُنَافِقًا، مِنْہُمْ ثَمَانِیَۃٌ لَا یَدْخُلُونَ الْجَنَّۃَ، حَتّٰییَلِجَ الْجَمَلُ فِی سَمِّ الْخِیَاطِ۔)) (مسند احمد: ۲۳۷۰۸)
Hadith in Urdu
۔ (دوسری سند) قیس کہتے ہیں: میں نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے کہا: تم لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حق میں جو کچھ کہہ رہے ہو، ذرا اس کے متعلق یہ تو بتلاؤ کہ یہ تمہاری اپنی رائے ہے یا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمہیں اس بارے میں کچھ ہدایات دی ہیں؟ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں الگ سے کوئی ایسا حکم نہیں دیا، جو عام لوگوں کو نہ دیا ہو، البتہ سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نے مجھے بیان کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے ساتھیوں میں بارہ منافق ہوں گے، ان میں آٹھ جنت میں ہرگز نہیں جاسکیں گے، یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے نکے میں سے گزر جائے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۲۳۴۱) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول