12305 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 12305
Hadith in Arabic
۔ (۱۲۳۰۵)۔ عَنْ رِیَاحِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: جَائَ رَہْطٌ إِلٰی عَلِیٍّ بالرَّحْبَۃِ، فَقَالُوْا: السَّلَامُ عَلَیْکَیَا مَوْلَانَا، قَالَ: کَیْفَ أَکُونُ مَوْلَاکُمْ وَأَنْتُمْ قَوْمٌ عَرَبٌ، قَالُوْا: سَمِعْنَا رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَوْمَ غَدِیرِ خُمٍّ یَقُولُ: ((مَنْ کُنْتُ مَوْلَاہُ فَإِنَّ ہٰذَا مَوْلَاہُ)) قَالَ رِیَاحٌ: فَلَمَّا مَضَوْا تَبِعْتُہُمْ فَسَأَلْتُ مَنْ ہٰؤُلَائِ؟ قَالُوْا: نَفَرٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فِیہِمْ أَبُو أَیُّوبَ الْأَنْصَارِیُّ۔ (مسند احمد: ۲۳۹۵۹) (وَعَنْہٗمِنْطَرِیْقٍ آخَرَ) قَالَ: رَاَیْتُ قَوْمًا مِنَ الْاَنْصَارِ قَدِمُوْا عَلٰی عَلِیٍّ فِی الرَّحْبَۃِ، فَقَالَ: مَنِ الْقَوْمُ؟ قَالَ: مَوَالِیْکَ اَیْ اَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ، فَذَ کَرَ مَعْنَاہٗ، (مسنداحمد: ۲۳۹۶۰)
Hadith in Urdu
ریاح بن حارث سے مروی ہے کہ لوگوں کی ایک جماعت رحبہ کے مقام پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور انھوں نے کہا: اے ہمارے مولی! تم پر سلامتی ہو، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تمہارا مولیٰ کیسے ہوسکتا ہوں، تم تو عرب قوم ہو؟ ان لوگوں نے کہا: ہم نے غدیر خم کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے سنا تھا کہ میں جس کا مولیٰ ہوں، یہ علی بھی اس کا مولیٰ ہے۔ ریاح کہتے ہیں: جب وہ لوگ چلے گئے تو میں ان کے پیچھے ہولیا اور میں نے پوچھا کہ یہ کون لوگ ہیں؟ لوگوں نے بتلایا کہ یہ انصاری لوگ ہیں، ان میں سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ ۔ (دوسری سند) ریاح کہتے ہیں: میں نے انصاریوں کی ایک جماعت دیکھی، وہ رحبہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے پوچھا: تم کون لوگ ہو؟انہوں نے کہا، اے امیر المومنین! ہم آپ کے دوست ہیں، پھر مذکورہ حدیث کے ہم معنی حدیث ذکر کی۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۲۳۰۵) تخریج: اسنادہ صحیح، اخرجہ بنحوہ ابن ابی شیبۃ: ۱۲/ ۶۰، والطبرانی: ۴۰۵۲، ۴۰۵۳ (انظر: ۲۳۵۶۳) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول