12173 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 12173
Hadith in Arabic
۔ (۱۲۱۷۳)۔ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ حَدَّثَہُ قَالَ: قُلْتُ لِلنَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَہُوَ فِی الْغَارِ، وَقَالَ مَرَّۃً: وَنَحْنُ فِی الْغَارِ: لَوْ أَنَّ أَحَدَہُمْ نَظَرَ إِلٰی قَدَمَیْہِ لَأَبْصَرَنَا تَحْتَ قَدَمَیْہِ، قَالَ: فَقَالَ: ((یَا اَبَا بَکْرٍ! مَاظَنُّکَ بِاثْنَیْنِ اللّٰہُ ثَالِثُہُمَا؟)) (مسند احمد: ۱۱)
Hadith in Urdu
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابو بکر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غار میں تھے اور دشمن غار کے منہ پر کھڑے تھے، تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: اگر ان میں سے کسی نے اپنے پاؤں کی طرف جھانکا تو اپنے قدموں کے نیچے ہمیں دیکھ لے گا، یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہارا ان دو کے بارے میں کیا گمان ہے، جن کے ساتھ تیسرا اللہ ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۲۱۷۳) تخریج: اخرجہ البخاری: ۳۶۵۳، ۳۹۲۲، ۴۶۶۳، ومسلم: ۲۳۸۱ (انظر: ۱۱)