12072 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 12072

Hadith in Arabic

۔ (۱۲۰۷۲)۔ قَالَ عُمَرُ یَعْنِی لِکَعْبٍ: إِنِّی أَسْأَلُکَ عَنْ أَمْرٍ فَلَا تَکْتُمْنِی، قَالَ: وَاللّٰہِ! لَا أَکْتُمُکَ شَیْئًا أَعْلَمُہُ، قَالَ: مَا أَخْوَفُ شَیْئٍ تَخَوَّفُہُ عَلَی أُمَّۃِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَئِمَّۃً مُضِلِّینَ، قَالَ عُمَرُ: صَدَقْتَ قَدْ أَسَرَّ ذٰلِکَ إِلَیَّ، وَأَعْلَمَنِیہِ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (مسند احمد: ۲۹۳)

Hadith in Urdu

سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سیدنا کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: میں تم سے ایک بات پوچھتا ہوں، تم نے مجھ سے کوئی بات چھپانی نہیں ہے،سیدنا کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں جو کچھ جانتا ہوں، اللہ کی قسم! اس میں سے کچھ بھی آپ سے نہیں چھپاؤں گا۔ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: تم امت محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بارے میں سب سے زیادہ کس چیز سے خوف کھاتے ہو؟ انہوں نے کہا: گمراہ کرنے والے حکمرانوں سے، سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: تم نے درست کہا ہے،اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے یہ بات راز دارانہ انداز سے بتلائی تھی۔

Hadith in English

.

Previous

No.12072 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status ضعیف
  • Takhreej (۱۲۰۷۲) تخریج: اسنادہ ضعیف، زھیر بن سالم لم یسمع من عمر، وقال الدارقطنی: حمصی منکر الحدیث (انظر: ۲۹۳)