11681 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 11681
Hadith in Arabic
۔ (۱۱۶۸۱)۔ عَنْ وَحْشِیِّ بْنِ حَرَبٍ، أَنَّ أَبَا بَکْرٍ رضی اللہ عنہ عَقَدَ لِخَالِدِ بْنِ الْوَلِیْدِ عَلٰی قِتَالِ أَھْلِ الرِّدَّۃِ وَقَالَ: اِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((نِعْمَ عَبْدُ اللّٰہِ وَأَخُوْ الْعَشِیْرَۃِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِیْدِ سَیْفٌ مِنْ سُیُوْفِ اللّٰہِ سَلَّہُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ عَلَی الْکُفَّارِ وَالْمُنَافِقِیْنَ۔)) (مسند احمد: ۴۳)
Hadith in Urdu
سیدنا وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو مرتدین کے مقابلے کے لیے مقرر فرمایا اور کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے سنا کہ ’’خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اللہ کا بہترین بندہ اور قوم کا بہترین فرد ہے ، یہ اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے ، جسے اللہ تعالیٰ نے کفار اور منافقین پر مسلط کیا ہے ۔‘‘
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۱۶۸۱) تخریج: حدیث صحیح بشواھدہ، اخرجہ الطبرانی: ۳۷۹۸، والحاکم: ۳/ ۲۹۸ (انظر: ۴۳)