10562 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 10562
Hadith in Arabic
۔ (۱۰۵۶۲)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ خَالِدٍ الْعَدْوَانِیِّ عَنْ أَبِیْہِ أَنَّہُ أَبْصَرَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِیْ مَشْرِق ثَقِیْفٍ وَھُوَ قَائِمٌ عَلٰی قَوْسٍ أَوْ عَصًا حِیْنَ أَتَاھُمْ یَبْتَغِیْ عِنْدَھُمُ النَّصْرَ، قَالَ: فَسَمِعْتُہُ یَقْرَأُ {وَالسَّمَائِ وَالطَّارِقِ} حَتّٰی خَتَمَھَا، قَالَ: فَوَعَیْتُھَا فِی الْجَاھِلِیَّۃِ وَأَنَا مُشْرِکٌ، ثُمَّّ قَرَأْتُھَا فِی الْاِسْلَامِ، قَالَ: فَدَعَتْنِیْ ثَقِیْفٌ فَقَالُوْا: مَاذَا سَمِعْتَ مِنْ ھٰذَا الرَّجُلِ؟ فَقَرَأْتُھَا عَلَیْھِمْ، فَقَالَ مَنْ مَعَھُمْ مِنْ قُرَیْشٍ: نَحْنُ أَعْلَمُ بِصَاحِبِنَا، لَوْ کُنَّا نَعْلَمُ مَا یَقُوْلُ حَقًّا لَتَبِعْنَاہُ۔ (مسند احمد: ۱۹۱۶۶)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا خالد عدوانی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بنو ثقیف کی مشرقی جانب میں دیکھا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کمان یا لاٹھی پر ٹیک لگا کر کھڑے تھے اور ان سے مدد طلب کرنے کے لیے آئے تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو {وَالسَّمَائِ وَالطَّارِقِ} والی سورت کی تلاوت کرتے ہوئے سنا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سورت کو مکمل کیا، میں نے دورِ جاہلیت میں شرک کی حالت میں بھی یہ سورت یاد کی تھی، اور پھر مشرف باسلام ہو کر بھی اس کی تعلیم حاصل کی تھی، بنو ثقیف نے مجھے بلایا اور کہا: تو نے اس آدمی کو کیا پڑھتے ہوئے سنا ہے؟ میں نے جواباً ان کو سورۂ طارق سنائی، لیکن ان کے پاس موجود قریشی لوگوں نے کہا: ہم اپنے صاحب (محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو زیادہ جانتے ہیں، اگر ہمیں یہ علم ہو جاتا کہ اس کی بات حق ہے تو ہم ضرور اس کی پیروی کرتے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status ضعیف
- Takhreej (۱۰۵۶۲) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ عبد الرحمن بن خالد العدوانی، وتفرد بہ عبد اللہ بن عبد الرحمن الطائفی، وھو ضعیفیعتبر بہ فی الشواھد والمتابعات، ولم یتابعہ احد ھنا، أخرجہ البخاری فی التاریخ الکبیر : ۳/ ۱۳۸، وابن خزیمۃ: ۱۷۷۸، والطبرانی فی الکبیر : ۴۱۲۶ (انظر: ۱۸۹۵۸)