10532 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 10532

Hadith in Arabic

۔ (۱۰۵۳۲)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: سَأَلَ أَھْلُ مَکَّۃَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم آیَۃً فَانْشَقَّ الْقَمَرُ بِمَکَّۃَ مَرَّتَیْنِ فَقَالَ: {اِقْتَرَبَتِ السَّاعَۃُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ وَاِنْ یَرَوْا آیَۃًیُّعْرِضُوْا وَیَقُوْلُوْا سِحْرٌ مُّسْتَمِرِّ} (مسند احمد:۱۲۷۱۸)

Hadith in Urdu

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ اہل مکہ نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ایک نشانی کا سوال کیا، جواباً چاند پھٹ گیا،یہ واقعہ مکہ میں دو بار پیش آیا، پس اللہ تعالیٰ نے کہا: قیامت قریب آ گئی اور چاند پھٹ گیا،یہ اگر کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ یہ پہلے سے چلا آ رہا جادو ہے۔ (سورۂ قمر: ۱ ، ۲)

Hadith in English

.

Previous

No.10532 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۱۰۵۳۲) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۶۳۷، ۴۸۶۷، ومسلم: ۲۸۰۲ (انظر: ۱۲۶۸۸)