1020 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 1020

Hadith in Arabic

۔ (۱۰۲۰)۔ عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍؓ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ جَعَلَ لِلّٰہِ نِدًّا جَعَلَہُ اللّٰہُ فِی النَّارِ۔)) وَقَالَ: وَأُخْرٰی أَقُوْلُہَا لَمْ أَسْمَعْہَا مِنْہُ، مَنْ مَاتَ لَا یَجْعَلُ لِلّٰہِ نِدًّا أَدْخَلَہُ الْجَنَّۃَ، وَاِنَّ ہٰذِہِ الصَّلَوَاتِ کَفَّارَاتٌ لِمَا بَیْنَہُنَّ مَا اجْتُنِبَ الْمَقْتَلُ۔ (مسند أحمد: ۳۸۱۱)

Hadith in Urdu

سیدنا عبد اللہ بن مسعود ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سنا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جس نے اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک بنایا، اللہ تعالیٰ اس کو جہنم میں ڈال دے گا۔ پھر سیدنا ابن مسعود ؓ نے کہا: دوسری بات میں خود کہہ رہا ہوں، میں نے یہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ سے نہیں سنی ہے: جو آدمی اس حال میں مرتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک نہیں بناتا تو وہ اِس کو جنت میں داخل کرے گا اور یقینا یہ نمازیں اپنے درمیان والے گناہوں کا کفارہ بنتی ہیں، جب تک تباہ کرنے والے (یعنی کبیرہ) گناہ سے بچا جائے گا۔

Hadith in English

.

Previous

No.1020 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۱۰۲۰) تخریج: صحیح۔ أخرجہ ابویعلی: ۵۰۹۰، والطبرانی فی الکبیر : ۱۰۴۱۶، وفی الاوسط : ۲۲۳۲(انظر: ۳۸۱۱)