10123 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 10123
Hadith in Arabic
۔ (۱۰۱۲۳)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِیْ سَفَرٍ یَسِیْرُ فَلَعَنَ رَجُلٌ نَاقَۃً فَقَالَ: ((اَیْنَ صَاحِبُ النَّاقَۃِ؟)) فَقَالَ الرَّجُلُ: اَنَا، قَالَ: ((اَخِّرْھَا فَقَدْ اُجِبْتَ فِیْھَا۔)) (مسند احمد: ۹۵۱۸)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر میں چل رہے تھے کہ ایک آدمی نے اپنی اونٹنی پر لعنت کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس اونٹنی کا مالک کہاں ہے؟ متعلقہ آدمی نے کہا: جی میں ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس اونٹنی کو پیچھے کر دے، اس پر کی گئی بددعا قبول کرلی گئی ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۰۱۲۳) تخریج: صحیح لغیرہ، أخرجہ النسائی فی الکبری : ۸۸۱۵ (انظر: ۹۵۲۲)