3756 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 3756

Hadith in Arabic

وَعَن عَمْرِو بن العاصِ قَالَ: أَرْسَلَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنِ اجْمَعْ عَلَيْكَ سِلَاحَكَ وَثِيَابَكَ ثُمَّ ائْتِنِي» قَالَ: فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ فَقَالَ: «يَا عَمْرُو إِنِّي أَرْسَلْتُ إِلَيْكَ لِأَبْعَثَكَ فِي وُجْةٍ يُسَلِّمُكَ اللَّهُ وَيُغَنِّمُكَ وَأَزْعَبَ لَكَ زَعْبَةً مِنَ الْمَالِ» . فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا كَانَتْ هِجْرَتِي لِلْمَالِ وَمَا كَانَتْ إِلَّا لِلَّهِ ولرسولِه قَالَ: «نِعِمَّا بِالْمَالِ الصَّالِحِ لِلرَّجُلِ الصَّالِحِ» . رَوَاهُ فِي «شَرْحِ السُّنَّةِ» وَرَوَى أَحْمَدُ نَحْوَهُ وَفِي روايتِه: قَالَ: «نِعْمَ المالُ الصَّالحُ للرَّجُلِ الصالحِ»

Hadith in Urdu

عمرو بن عاص ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے پیغام بھیجا کہ میں اپنا اسلحہ اور کپڑے جمع کر کے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں پیش کر دوں ، وہ بیان کرتے ہیں ، میں حاضر خدمت ہوا تو آپ وضو فرما رہے تھے ، آپ نے فرمایا :’’ عمرو ! میں نے تمہاری طرف پیغام بھیجا تھا کہ میں تمہیں کسی مہم پر روانہ کروں ، اللہ تمہیں سلامت رکھے ، تمہیں مال غنیمت عطا فرمائے اور میں تمہیں کچھ مال عطا کروں گا ۔‘‘ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میری ہجرت مال کی خاطر نہیں تھی ، وہ تو محض اللہ اور اس کے رسول کی خاطر تھی ۔ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ حلال مال ، صالح مرد کے لیے اچھا ہے ۔‘‘ شرح السنہ اور امام احمد نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے ، اس کے الفاظ یہ ہیں :’’ صالح انسان کے لیے حلال مال بہتر ہے ۔‘‘ ، فی شرح السنہ و احمد ۔

Hadith in English

.

Previous

No.3756 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status صحیح
  • Kitab كتاب الْإِمَارَة وَالْقَضَاء
  • Takhreej اسنادہ حسن ، رواہ البغوی فی شرح السنۃ (10 / 91 ح 2495) و احمد (4 / 197 ، 202 ح 17915 ، 17975) ۔