21-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 21
حدیث نمبر 4304
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دھاری دار کپڑا زیب تن کرنا زیادہ پسند کرتے تھے ۔ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 4304
حدیث نمبر 4305
مغیرہ بن شعبہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تنگ آستینوں والا رومی جبہ زیب تن کیا ۔ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 4305
حدیث نمبر 4306
ابوبُردہ ؓ بیان کرتے ہیں ، عائشہ ؓ نے پیوند لگی ہوئی ایک چادر اور ایک موٹی تہبند ہمیں دکھائی اور فرمایا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ان دو کپڑوں میں روح قبض کی گئی ۔ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 4306
حدیث نمبر 4307
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس بستر پر آرام فرمایا کرتے تھے ، وہ چمڑے کا تھا جس میں کھجور کے پتے بھرے ہوئے تھے ۔ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 4307
حدیث نمبر 4308
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تکیہ جس پر آپ ٹیک لگایا کرتے تھے وہ چمڑے کا تھا جس میں کھجور کے پتے بھرے ہوئے تھے ۔ رواہ مسلم ۔...
Hadith No: 4308
حدیث نمبر 4309
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، ہم نصف النہار کی گرمی میں اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے کہ کسی نے ابوبکر ؓ سے فرمایا : یہ چادر کے کنارے سے سر ڈھانپ کر تشریف لانے والے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں ۔ رواہ البخاری ۔...
Hadith No: 4309
حدیث نمبر 4310
جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا :’’ ایک بستر آدمی کے لیے ، ایک اس کی اہلیہ کے لیے ، تیسرا مہمان کے لیے اور چوتھا (اگر ہو تو وہ) شیطان کے لیے ہے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔...
Hadith No: 4310
حدیث نمبر 4311
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اللہ روزِ قیامت اس شخص کی طرف (نظرِ رحمت سے) نہیں دیکھے گا جو تکبر کے طور پر اپنا ازار گھسیٹتا ہے ۔‘‘ متفق علیہ ۔...