993 - السلسلةالصحیحة

Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 993

Hadith in Arabic

عَنِ النُّعْمَان بْنِ بَشِيرٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يَذْكُرُ الرَّقِيمَ فَقَالَ إِنَّ ثَلَاثَةً كَانُوا فِي كَهْفٍ فَوَقَعَ الْجَبَلُ عَلَى بَابِ الْكَهْفِ فَأُوصِدَ عَلَيْهِمْ قَالَ قَائلٌ مِنْهُمْ تَذَاكَرُوا أَيُّكُمْ عَمِلَ حَسَنَةً لَعَلَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ بِرَحْمَتِهِ يَرْحَمُنَا فَقَالَ رَجُلٌ مِنْهُمْ قَدْ عَمِلْتُ حَسَنَةً مَرَّةً كَانَ لِي أُجَرَاءُ يَعْمَلُونَ فَجَاءَنِي عُمَّالٌ لِي فَاسْتَأْجَرْتُ كُلَّ رَجُلٍ مِنْهُمْ بِأَجْرٍ مَعْلُومٍ فَجَاءَنِي رَجُلٌ ذَاتَ يَوْمٍ وَسَطَ النَّهَارِ فَاسْتَأْجَرْتُهُ بِشَطْرِ أَصْحَابِهِ فَعَمِلَ فِي بَقِيَّةِ نَهَارِهِ كَمَا عَمِلَ كُلُّ رَجُلٍ مِنْهُمْ فِي نَهَارِهِ كُلِّهِ فَرَأَيْتُ عَلَيَّ فِي الزِّمَامِ أَنْ لَا أُنْقِصَهُ مِمَّا اسْتَأْجَرْتُ بِهِ أَصْحَابَهُ لِمَا جَهِدَ فِي عَمَلِهِ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْهُمْ أَتُعْطِي هَذَا مِثْلَ مَا أَعْطَيْتَنِي وَلَمْ يَعْمَلْ إِلَّا نِصْفَ نَهَارٍ؟ فَقُلْتُ يَا عَبْدَ اللهِ لَمْ أَبْخَسْكَ شَيْئا مِنْ شَرْطِكَ وَإِنَّمَا هُومَالِي أَحْكُمُ فِيهِ مَا شِئتُ قَالَ فَغَضِبَ وَذَهَبَ وَتَرَكَ أَجْرَهُ قَالَ فَوَضَعْتُ حَقَّهُ فِي جَانِبٍ مِنْ الْبَيْتِ مَا شَاءَ اللهُ ثُمَّ مَرَّتْ بِي بَعْدَ ذَلِكَ بَقَرٌ فَاشْتَرَيْتُ بِهِ فَصِيلَةً مِنْ الْبَقَرِ فَبَلَغَتْ مَا شَاءَ اللهُ فَمَرَّ بِي بَعْدَ حِينٍ شَيْخًا ضَعِيفًا لَا أَعْرِفُهُ فَقَالَ إِنَّ لِي عِنْدَكَ حَقًّا فَذَكَّرَنِيهِ حَتَّى عَرَفْتُهُ فَقُلْتُ إِيَّاكَ أَبْغِي هَذَا حَقُّكَ فَعَرَضْتُه عَلَيْهِ جَمِيعَهَا فَقَالَ يَا عَبْدَ اللهِ لَا تَسْخَرْ بِي إِنْ لَمْ تَصَدَّقْ عَلَيَّ فَأَعْطِنِي حَقِّي قُلت: وَاللهِ لَا أَسْخَرُ بِكَ إِنَّهَا لَحَقُّكَ مَالِي مِنْهَا شَيْءٌ فَدَفَعْتُهَا إِلَيْهِ جَمِيعًا اللهُمَّ إِنْ كُنْتُ فَعَلْتُ ذَلِكَ لِوَجْهِكَ فَافْرُجْ عَنَّا قَالَ فَانْصَدَعَ الْجَبَلُ حَتَّى رَأَوْا مِنْهُ وَأَبْصَرُوا قَالَ الْآخَرُ قَدْ عَمِلْتُ حَسَنَةً مَرَّةً كَانَ لِي فَضْلٌ فَأَصَابَتْ النَّاسَ شِدَّةٌ فَجَاءَتْنِي امْرَأَةٌ تَطْلُبُ مِنِّي مَعْرُوفًا قَالَ فَقُلْتُ وَاللهِ مَا هُودُونَ نَفْسِكِ فَأَبَتْ عَلَيَّ فَذَهَبَتْ ثُمَّ رَجَعَتْ فَذَكَّرَتْنِي بِاللهِ فَأَبَيْتُ عَلَيْهَا وَقُلْتُ لَا وَاللهِ مَا هُودُونَ نَفْسِكِ فَأَبَتْ عَلَيَّ وَذَهَبَتْ فَذَكَرَتْ لِزَوْجِهَا فَقَالَ لَهَا أَعْطِيهِ نَفْسَكِ وَأَغْنِي عِيَالَكِ فَرَجَعَتْ إِلَيَّ فَنَاشَدَتْنِي بِاللهِ فَأَبَيْتُ عَلَيْهَا وَقُلْتُ وَاللهِ مَا هُودُونَ نَفْسِكِ فَلَمَّا رَأَتْ ذَلِكَ أَسْلَمَتْ إِلَيَّ نَفْسَهَا فَلَمَّا تَكَشَّفْتُهَا وَهَمَمْتُ بِهَا ارْتَعَدَتْ مِنْ تَحْتِي فَقُلْتُ لَهَا مَا شَأْنُكِ؟ قَالَتْ أَخَافُ اللهَ رَبَّ الْعَالَمِينَ قُلْتُ لَهَا خِفْتِيهِ فِي الشِّدَّةِ وَلَمْ أَخَفْهُ فِي الرَّخاءِ فَتَرَكْتُهَا وَأَعْطَيْتُهَا مَا يَحِقُّ عَلَيَّ بِمَا تَكَشَّفْتُهَا اللهُمَّ إِنْ كُنْتُ فَعَلْتُ ذَلِكَ لِوَجْهِكَ فَافْرُجْ عَنَّا قَالَ فَانْصَدَعَ حَتَّى عَرَفُوا وَتَبَيَّنَ لَهُمْ قَالَ الْآخَرُ عَمِلْتُ حَسَنَةً مَرَّةً كَانَ لِي أَبَوَانِ شَيْخَانِ كَبِيرَانِ وَكَانَتْ لِي غَنَمٌ فَكُنْتُ أُطْعِمُ أَبَوَيَّ وَأَسْقِيهِمَا ثُمَّ رَجَعْتُ إِلَى غَنَمِي قَالَ فَأَصَابَنِي يَوْمًا غَيْثٌ حَبَسَنِي فَلَمْ أَبْرَحْ حَتَّى أَمْسَيْتُ فَأَتَيْتُ أَهْلِي وَأَخَذْتُ مِحْلَبِي فَحَلَبْتُ غَنَمِي قَائمَةٌ فَمَضَيْتُ إِلَى أَبَوَيَّ فَوَجَدْتُهُمَا قَدْ نَامَا فَشَقَّ عَلَيَّ أَنْ أُوقِظَهُمَا وَشَقَّ عَلَيَّ أَنْ أَتْرُكَ غَنَمِي فَمَا بَرِحْتُ جَالِسًا وَمِحْلَبِي عَلَى يَدِي حَتَّى أَيْقَظَهُمَا الصُّبْحُ فَسَقَيْتُهُمَا اللهُمَّ إِنْ كُنْتُ فَعَلْتُ ذَلِكَ لِوَجْهِكَ فَافْرُجْ عَنَّا قَالَ النُّعْمَانُ لَكَأَنِّي أَسْمَعُ هَذِهِ مِنْ رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ الْجَبَلُ طَاقْ فَفَرَّجَ اللهُ عَنْهُمْ فَخَرَجُوا.

Hadith in Urdu

نعمان بن بشیر‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ اس نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كو غار كا ذكر كرتے ہوئے سنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تین آدمی غار میں تھے كہ غار كے دہانے پر ایك پتھر گرا اور دروازہ بند كر دیا۔ ان میں سے ایك نے كہا: یاد كروكہ تم نے كونسا نیك عمل كیا ہے، شاید كہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے ہم پر رحم فرمائے،ان میں سے ایك آدمی نے كہا: میرے كچھ مزدور تھے جوكام كیا كرتے تھے، میرے كچھ مزدور آئے،میں نے ان سے ایك مناسب معاوضہ طے كر لیا، ایك دن ایك آدمی میرے پاس دوپہر كے وقت آیا میں نے دوسرے مزدوروں كا نصف معاوضہ اس سے طے كر لیا۔ اس نے باقی دن میں اتنا كام كیا جتنا دوسرے مزدوروں نے پورے دن میں كیا تھا ۔میری سمجھ میں یہ بات آئی كہ جتنا میں اس كے ساتھیوں کومعاوضہ دوں اس میں سے اسے كم كر كے نہ دوں كیونكہ اس نے محنت زیادہ كی تھی۔ ان میں سے ایك آدمی نے كہا: كیا تم اسے بھی اتنا دوگے جتنا ہمیں دے رہے ہو؟ اس نے توصرف آدھا دن كام كیا ہے؟ میں نے كہا: اے اللہ كے بندے میں نے تمہارے معاوضے میں سے كچھ بھی كم نہیں كیا، یہ میرا مال ہے جیسا میرا جی چاہے گا كروں گا۔ وہ غصے ہوگیا اور اپنے مزدوری چھوڑ كر چلا گیا، جب تك اللہ نے چاہا، میں نے اس كی مزدوری گھر میں ایك طرف ركھ دی۔،پھر ایك گائے میرے پاس سے گزری تومیں نے گائےکا ایك بچھڑا خرید لیا۔ جتنا اللہ تعالیٰ نے چاہا اس میں بركت دی، كافی وقت كے بعد ایك بوڑھا شخص میرے پاس سے گزرا جسے میں نہیں جانتا تھا كہنے لگا: تمہارے پاس میرا حق ہے۔ اس نے مجھے یاد دلایا مجھے یاد آگیا۔ میں نے كہا: میں توتمہیں تلاش كر رہا تھا۔ یہ تمہارا حق ہے، میں نے سارا ریوڑ اسے دے دیا، اس نے كہا: اے اللہ كے بندے مجھ سے مذاق مت كرو، اگر تم مجھ پر صدقہ نہیں كر سكتے توكم از كم میرا حق تومجھے دے دو۔ میں نے كہا: اللہ كی قسم میں تم سے مذاق نہیں كر رہا، یہ تمہارا حق ہے، اس میں میرا كچھ بھی نہیں اور سارا مال اسے دے دیا۔ اے اللہ اگر میں نے یہ كام تیری خوشنودی كے لئے كیا تھا توہمیں اس مصیبت سے نكال دے۔ پتھر تھوڑا سا كھسك گیا،ا تنا كہ اس میں سے باہر نظر آنے لگا، دوسرے شخص نے كہا: میں نے بھی ایك مرتبہ ایك نیكی كی تھی، میرے پاس كافی دولت تھی، لوگوں كوقحط كی سختی آئی توایك عورت میرے پاس آئی اور مجھ سے مدد مانگی، میں نے كہا: تمہاری مدد اسی وقت كر سكتا ہوں، جب تم اپنا آپ مجھے دےدوگی؟ اس نے انكار كر دیا اور چلی گئی ۔ كچھ وقت كے بعد وہ پھر آئی اور مجھے اللہ كی یاد دلائی میں نے كہا: واللہ یہ مدد اس وقت ہوگی جب تم اپنا آپ مجھے دے دوگی، اور بس اس طرح میں نے انكار كر دیا۔ اس نے بھی انكار كر دیا اور چلی گئی۔ اس نے اپنے شوہر سے اس بات كا تذكرہ كیا تواس نے كہا: اپنا آپ اسے دے دواور اپنے بچوں كا پیٹ بھرو۔ وہ میرے پاس واپس آئی اور مجھے اللہ كا واسطہ دیا میں نے انكار كر دیا اور كہا تمہارے نفس کے بدلے میں مدد كروں گا جب اس نے دیكھا كہ كوئی چارہ نہیں توخود كومیرےسپرد كردیا۔ جب میں نے اس كا كپڑا اٹھایا اور ملنے كا ارادہ كیا تومیرے نیچے سے تڑپ كر نكل گئی، میں نے كہا: تمہیں كیا ہوا؟ كہنے لگی میں اللہ رب العالمین سے ڈرتی ہوں۔ میں نے اس سے كہا: تم بھوك میں اس سے ڈرتی ہواور میں اس سے خوشحالی میں نہیں ڈرتا۔ میں نے اسے چھوڑ دیااور اس كا جوكپڑا ہٹایا تھا اس كے بدلے جوحق اس كابنتا تھا اسے دیدیا۔ اے اللہ اگر میں نے یہ كام تیری رضامندی كے لئے كیا تھا توہمیں اس مصیبت سے نكال دے ۔ پتھر كچھ اور ہٹ گیا۔ اتنا كہ وہ باہر جھانك كر دیكھ سكتے ۔ تیسرے آدمی نے كہا: میں نے بھی ایك نیكی كی ہے،میرے بوڑھے والدین تھے اور میں بكریاں چراتا تھا۔ میں اپنے والدین كوكھانا كھلاتا اور دودھ پلاتا، پھر اپنی بكریوں كی طرف آتا، ایك دن بارش ہوئی جس كی وجہ سے مجھے دیر ہوگئی اور شام دیر سے گھر پہنچا،میں نے دودھ كا برتن لیا اور دودھ نكالنے لگا، دودھ نكال كر اپنے والدین كی طرف گیا تووہ سوچكے تھے۔ میں نے انہیں جگانا مناسب نہیں سمجھا۔ اور یہ بھی مناسب نہیں سمجھا كہ اپنی بكریوں كوچھوڑ دوں، میں بیٹھارہا دودھ كا برتن میرے ہاتھ میں تھا۔ جب صبح ہوئی تومیں نے ان دونوں كودودھ پلایا۔ اے اللہ اگرمیں نے یہ عمل تیری رضا مندی كے لئے كیا تھا توہمیں اس مصیبت سے نكال دے۔ نعمان كہتے ہیں گویا كہ یہ حدیث میں رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سن رہا ہوں۔ پہاڑ ہلا اورپتھر لڑھك گیا، اللہ تعالیٰ نے انہیں اس مصیبت سے نجات دلائی اور وہ باہر نكل آئے۔( )

Hadith in English

.

Previous

No.993 to 3704

Next
  • Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
  • Takhreej الصحيحة رقم (3468) مسند أحمد رقم (17691)