989 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 989
Hadith in Arabic
عن ابن عمر رضي الله عنهما: أَن رَسُول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قال: إِن أَوَّل شَيْءٍ خَلَقَه الله الْقَلَمَ، فَأَخَذَه بِيَمِينِه وَكِلْتَا يَدَيْه يَمِينٌ قال: فَكَتَبَ الدُّنْيَا وَمَا يَكُون فِيهَا من عَمَلٍ مَعْمُولٍ، بِرٌّ أَوفُجُورٌ، رَطْـبٌ أَويابسٌ، فَأَحْصَـاه في الذِكْر، ثم قال: اقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ:ہٰذَا کِتبُنَااٰا یَنْطِقُ عَلَیْکُمْ بِالْحَقِّ اِنَّا کُنَّا نَسْتَنْسِخُ مَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ(الجاثية) فَـهَـل تَكُونُ النَسْخَة إِلَا من أَمْرٍ قَد فُرِّغَ مِنْه.
Hadith in Urdu
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے پہلی چیز جواللہ تعالیٰ نے پیدا كی وہ قلم ہے ،اللہ نے اس کودائیں ہاتھ میں پکڑا اور اللہ كے دونوں ہاتھ داہنے ہیں۔ فرمایا:اس قلم نے دنیا اور جوكچھ دنیا میں عمل ہوناہے نیك یا بد،تر یا خشك لكھ دیا۔ اللہ نے اسے اپنے پاس ذكر میں محفوظ كر لیا، پھر فرمایا: اگر تم چاہوتویہ آیت پڑھ سكتے ہو: (الجاثية :۲۹) یہ ہماری كتاب ہے جوتمہارے خلاف سچائی كے ساتھ بولے گی، یقینا ہم تمہارے اعمال لكھا كرتے تھے نسخ(نقل كرنا) اسی وقت ہوتا ہے جب لکھنے کے کام سے فراغت ہوچکی ہو۔( )
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (3136) الشريعة للآجري رقم (739) .