888 - السلسلةالصحیحة

Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 888

Hadith in Arabic

عن ابن عباس قال: دَخَلَتُ عَلَى خَالَتِي مَيْمُونَة وخَـالِدُ بْنُ الْوَلِيد، فَقَالَت مَيْمُونَـة: يَـا رَسُـول الله ! أَلَا أَطْعِمَكَ مِمَّا أَهْدَى لِي أَخِي من الْبَادِيَة ؟ فَقَرَّبَتْ ضَبَّينِ مَشْوِيَّيْن عَلَى قِنْوٍ، فَقَالَ رَسُول الله صلی اللہ علیہ وسلم : كُلُوا فَإِنَّه لَيْس مِنْ طَعَامِ قَوْمِي، أَجِدُنِي أَعَافُه، وأَكَل مِنْه ابن عَبَاس وخَالِدٌ، فَقَالَت مَيْمُونَة: لَا آكُل من طعام لَم يَأْكُل مِنْه رَسُول الله صلی اللہ علیہ وسلم ، ثم اسْتَسْقَى رَسُول الله ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَأُتِي بِإِنَاء لَبَن، فَشَرِب وعن يَمِينِه ابن عَبَاس وعن يَسَارِه خَالِد بن الْوَلِيد، فَقَال رَسُول الله ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌لِابْن عَبَاس: أَتَأْذَن لِي أَن أَسْقِي خَالِدًا ؟ فَقَال ابن عَبَاس: ما أَحِبّ أَن أُوْثِر بِسُؤْر رَسُول الله ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌عَلَى نَفَسِي أَحَدًا، فَتَنَاوَل ابن عَبَاس فَشَرِب، وشَرِب خَالِدٌ، فَقَال رَسُول الله صلی اللہ علیہ وسلم : من أَطْعَمَه الله طَعَامًا فَلْيَقُل: اللهُمّ بَارِك لَنا فِيه وارْزُقْنَا خَيْرًا مِنْه ومن سَقَاه الله لَبَنًا فَلْيَقُل: اللهُمّ بَارِك لَنا فِيه وزِدْنَا مِنْه فَإِنِّي لَا أَعْلَمُ شَيْئا يُجْزِءُ منَ الطَّعَام والشَّرَاب إِلَا اللَّبَن. ( )

Hadith in Urdu

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ میں اور خالد بن ولید‌رضی اللہ عنہ ،میری خالہ میمونہ رضی اللہ عنہا كے پاس آئے ۔ میمونہ نے كہا: اے اللہ كے رسول كیا میں آپ كووہ چیز نہ كھلاؤں جومیر ے بھائی نے گاؤں سے بھیجی ہے؟ انہوں نے کھجور کی ایك شاخ( لكڑی) پر دوبھنےہوئے سانڈے (گوہ) قریب كر دیئے۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: كھاؤ،كیو نكہ یہ ہماری قوم كا كھانا نہیں ، میں اس سے كراہت محسوس كرتا ہوں۔ عبداللہ بن عباس، اور خالد بن ولید رضی اللہ عنہم نے اس سے كھایا، میمونہ رضی اللہ عنہا نے كہا: میں وہ دودھ كھانا نہیں كھاؤں گی جسے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے نہیں كھایا۔ پھر رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے پانی مانگا توایك دودھ كا برتن لایا گیا، آپ نےدودھ پیا، آپ كے دائیں طرف ابن عباس اور بائیں طرف خالد بن ولید تھے۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے ابن عباس سے كہا: كیا تم اجازت دیتے ہوكہ میں خالد كودودھ پلاؤں؟ ابن عباس نے كہا: مجھے یہ بات پسند نہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے جھوٹے دودھ پر اپنے علاوہ كسی اور كوترجیح دوں۔ ابن عباس نے برتن پكڑا اور دودھ پیا پھر خالد نے دودھ پیا۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جس شخص كواللہ كھانا كھلائے وہ یہ كہے: اے اللہ اس میں بركت دے، اور ہمیں اس سے بہتر دے۔ اور جس شخص كواللہ تعالیٰ دودھ پلائے وہ یہ كہے: اے اللہ ہمارے لئے اس میں بركت دے، اور اس سے زیادہ دے كیو نكہ میر ے علم میں كوئی ایسی چیز نہیں جوكھانے اور پینے كے لئے كفایت كرے سوائے دودھ كے۔

Hadith in English

.

Previous

No.888 to 3704

Next
  • Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
  • Takhreej الصحيحة رقم (2323) ، الخطيب في التاريخ (7 / 180 ) .