880 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 880
Hadith in Arabic
عَنِ الْعَالِيَةِ بِنْتِ سُبَيْعٍ قَالَتْ: كَانَ لِي غَنَمٌ بِأُحُدٍ فَوَقَعَ فِيهَا الْمَوْتُ فَدَخَلْتُ عَلَى مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهَا فَقَالَتْ: لَوأَخَذْتِ جُلُودَهَا فَانْتَفَعْتِ بِهَا فَقلتُ: أَوَيَحِلُّ ذَلِكَ؟ قَالَتْ: نَعَمْ مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رِجَالٌ مِنْ قُرَيْشٍ يَجُرُّونَ شَاةً لَهُمْ مِثْلَ الْحِمَارِ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : لَوأَخَـذْتُمْ إِهَـابَهَـا قَالُوا إِنَّهَا مَيْتَةٌ قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم يُطَهِّرُهَا الْمَاءُ وَالْقَرَظُ. ( )
Hadith in Urdu
عالیہ بنت سبیع سے مروی ہے كہتی ہیں كہ احد میں ہماری بكریاں تھیں، وہ مرنے لگ گئیں۔ میمو نہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آئی اور ان سے اس بات كا تذكرہ كیا توانہوں نے كہا: اگر تم ان كی كھال اتار كر كام میں لے آتیں تواچھا ہوتا۔ میںِ نے كہا : كیا یہ جائز ہے؟ انہوں نے كہا : ہاں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس سے كچھ قریشی مرد گزرے جوگدھے كی مانند اپنی ایك بكری كوكھینچ كر لے جا رہے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے كہا:اگر تم اس كا چمڑا اتار لیتےا تواچھا ہوتا۔ انہو ں نے كہا:یہ مردار ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:اسے پانی اور كیکر كی چھال پاك كردے گی۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (3486) ، صحيح مسلم ،كِتَاب فَضَائلِ الصَّحَابَةِ، بَاب مِنْ فَضَائلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ... ، رقم (4498) .