88 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 88
Hadith in Arabic
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ هَوَازِنَ جَاءَتْ يَوْمَ حُنَيْنٍ بِالنِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ وَالْإِبِلِ وَالْغَنَمِ فَصَفُّوهُم صُفُوفًا ليكثروا علي رسول الله فالتقي المسلمون والمشركون فَوَلَّى الْمُسْلِمُونَ مُدْبِرِينَ كَمَا قَالَ اللهُ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم أَنَا عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُهُ وَقَالَ يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ أَنَا عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُهُ فَهَزَمَ اللهُ الْمُشْرِكِينَ وَلَمْ يَطْعَن بِرُمْحٍ وَلَمْ يَضْرِب بِسَيْفٍ فَقَالَ النبی صلی اللہ علیہ وسلم يَوْمَئِذٍ مَنْ قَتَلَ كَافِرًا فَلَهُ سَلَبُهُ فَقَتَلَ أَبُو قَتَادَةَ يَوْمَئِذٍ عِشْرِينَ رَجُلًا وَأَخَذَ أَسْلَابَهُمْ قَالَ أَبُو قَتَادَةَ يَا رَسُولَ اللهِ ضَرَبْتُ رَجُلًا عَلَى حَبْلِ الْعَاتِقِ وَعَلَيْهِ دِرْعٌ لَهُ، فَأُعْجِلْتُ عَنْهُ أَنْ آخُذ سلبه فَانْظُرْ مَنْ هُوَ؟ فقال رجل يَا رَسُول اللهَ أَنَا أَخَذْتُهَا فَأَرْضِهِ مِنْهَا فَأعْطِنِيهَا فَسَكَتَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم وَكَانَ لَا يُسْأَلُ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ أَوْ سَكَتَ فَقَالَ عُمَرُ: لَا وَاللهِ لَا يُفِئ اللهُ عَلَى أَسَدٍ مِنْ أُسْدِهِ وَيُعْطِيكَهَا فَضَحِكَ رَسُولُ اللهِ
Hadith in Urdu
انس بن مالکرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بنو ہوازن والے حنین کے دن ،عورتوں ،بچوں اونٹوں اور بکریوں کے ساتھ آئے ۔انہوں نے کئی صفیں بنالیں تاکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کثرت دکھائیں۔ مسلمانوں اور مشرکین کا ٹکراؤ ہوا تو مسلمان پیٹھ پھرا کر بھاگے جس طرح اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں، اور فرمایا: اے انصار کی جماعت میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں، پھر اللہ تعالیٰ نے مشرکین کو شکست دی آپ نے نیزہ چلایا نہ تلوار ،اس دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی کافر کو قتل کیا اس کے لئے اس کا سبر( مال)ہے۔ ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے اس دن بیس آدمی قتل کئے اور ان کا مال لے لیا۔ ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا اے اللہ کے رسول! میں نے ایک آدمی کی گردن اڑالی تھی۔ اس نے زرہ پہنی ہوئی تھی ۔میں نے اس کا سلب (مال)لینے میں تاخیر کی، دیکھئے اے اللہ کے رسول! وہ کون ہے؟ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ زرہ میں نے لے لی ہے۔ آپ اسے اس کے بدلے کوئی دوسری چیز دے کر راضی کر دیجئے اور زرہ مجھے دے دیجئے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہوگئے۔ آپ سے کسی چیز کا سوال کیا جاتا تو آپ وہ چیز دے دیتے یا خاموش ہو جاتے ۔عمررضی اللہ عنہ نے کہا نہیں اللہ کی قسم! ۱؎ اللہ تعالیٰ اپنے شیروں میں سے کسی شیر کو مال فئ دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم تجھے دے دیں۔ (یہ بات سن کر)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرانے لگے۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (2109)مسند أحمد رقم (12509، 13464) مستدرك حاكم رقم (2542)