859 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 859
Hadith in Arabic
عن أبي سعید الخدري قال: کان رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قد نھانا عن أن تأکل لحوم نسکنا فوق ثلاث قال فخرجت في سفر ثم قدمت علی أھلي وذلک بعد الأضحی بأیام قال فأتتنی صاحبتی بسلق قد جعلت فیہ قدیدا فقلت لھا أنی لک ھذا القدید فقالت من ضحایانا قال فقلت لھا أولم ینھنا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عن أن نأکلھا فوق ثلاث قال فقالت إنہ قد رخص للناس بعد ذلک قال فلم أصدقھا حتی بعثت إلی أخي قتادۃ بن النعمان وکان بدریا أسألہ عن ذلک قال فبعث إلي أن کل طعامک فقد صدقت أرخص رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم للمسلمین في ذلک۔
Hadith in Urdu
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں منع کرتے تھے کہ ہم اپنی قربانیوں کا گوشت تین دن کے بعد کھائیں۔ میں ایک سفر میں نکلا، پھر اپنے گھر آیا۔ یہ عیدالاضحیٰ کے کچھ دن بعد کا واقعہ ہے۔ میری بیوی میرے پاس پنڈلی کا گوشت لائی جس میں اس نے خشک گوشت کے ٹکڑے رکھے ہوئے تھے۔ میں نے اس سے کہا: تمہیں یہ خشک گوشت کہاں سے ملا؟ اس نے کہا: یہ گوشت تو ہماری قربانیوں کا ہے۔ میں نے اس سے کہا: کیا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس سے منع نہیں کیا کہ ہم یہ گوشت تین دن کے بعد نہ کھائیں؟ اس نے کہا: اس حکم کے بعد آپ نے لوگوں کو رخصت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ: میں نے اس کی تصدیق نہیں کی، اور اپنے بھائی قتادہ بن نعمان کی طرف پیغام بھیجا اور ان سے اس بارے میں سوال کیا۔ تو انہوں نے جواباً پیغام بھیجا کہ یہ گوشت کھالو، تمہاری بیوی نے سچ کہا۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مسئلے میں مسلمانوں کو رخصت دے دی ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (2105) ، سنن أبي داؤد ،كِتَاب الْأَطْعِمَةِ، بَاب مَا جَاءَ فِي الْأَكْلِ مِنْ أَعْلَى الصَّحْفَةِ، رقم (3281) .