78 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 78
Hadith in Arabic
عن أنس بن مالك قال : نَزلَ بالنبي صلی اللہ علیہ وسلم أضيافُ منَ البحرين فَدَعَا النبيُ بوَضُوئه ، فَتَوضَأ، فَبَادَرُوا إلى وَضُوئه فَشَربُوا مَا أدرَكُوه منه . و مَا انصَب منه في الأرضِ فَمَسَحُوا به وُجُوهَهُم و رُءوُسَهم و صُدُورَهُم ، فقال لهم النبي صلی اللہ علیہ وسلم ما دَعَاكُم إلى ذلك ؟ قَالُوا : حُبا لَكَ ، لعلَ اللهَ يحبُنا يا رسولَ الله . فقال رسولُ الله صلی اللہ علیہ وسلم ان كنتُم تُحبُونَ أن يُحبَكُم اللهَ ورسولَه فَحَافظُواعَلي ثَلاث خصَال ، صِدْقُ الْحَدِيثِ وَأَدَاءُ الْأَمَانَةِ وحسن الجوارفإن أذى الجَار يَمحُو الحَسنات كَما تَمحُوالشمسُ الجليدَ
Hadith in Urdu
انس بن مالکرضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ بحرین سے کچھ مہمان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر ٹھہرے ۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کا پانی منگوایا اور وضو کیا تو وہ جلدی سے آپ کے وضو کے پانی کی طرف دوڑے جو ملا اسے پی لیا، اور جو زمین پر گر گیا اسے اپنے چہروں ،سروں، اور سینوں پر لگا لیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا تمہیں کس بات نے اس کام پرابھارا؟ انہوں نے کہا : آپ کی محبت نے ، شاید اللہ تعالیٰ ہم سے محبت کرنے لگےاے اللہ کے رسول! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تمہیں یہ بات پسند ہے کہ اللہ اور اس کا رسول تم سے محبت کریں تو پھر تین عادات کی حفاظت کرو ،سچی بات کہنا، امانت ادا کرنا، اور بہترین پڑوسی بننا ۔کیونکہ پڑوسی کو تکلیف دینا نیکیوں کو اس طرح مٹا دیتا ہے جس طرح سورج برف کو پگھلا دیتا ہے
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (2998) الفوائد للخلعي ( 18 / 73 / 1 )