556 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 556
Hadith in Arabic
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ:كَانَتْ بَنُو سَلَمَةَ فِي نَاحِيَةِ الْمَدِينَةِ فَأَرَادُوا النُّقْلَةَ إِلَى قُرْبِ الْمَسْجِدِ فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: اِنَّا نَحۡنُ نُحۡیِ الۡمَوۡتٰی وَ نَکۡتُبُ مَا قَدَّمُوۡا وَ اٰثَارَہُمۡ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : إِنَّ آثَارَكُمْ تُكْتَبُ قال: فَلَم يَنْتَقِلُوا
Hadith in Urdu
ابو سعید خدریرضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے كہا كہ بنو سلمہ مدینے كی ایك جانب آباد تھے۔ انہوں نے مسجد كے قریب منتقل ہونے كا ارادہ كیا تو یہ آیت نازل ہوئی: (سورۃ یٰس: ۱۲) ترجمہ: ہم مردوں كو زندہ كرتے ہیں، اور ان كے آگے بھیجے جانے والے اعمال اور نشانات لكھتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے نشانات لكھے جاتے ہیں۔ ابو سعید كہتے ہیں: اس آیت كے نزول كے بعد انہوں نے نقل مكانی نہیں كی۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (3500) سنن الترمذي كِتَاب تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب وَمِنْ سُورَةِ يس رقم (3150) .