552 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 552
Hadith in Arabic
عن عَوْف بْن مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تِسْعَةً أَوْ ثَمَانِيَةً أَوْ سَبْعَةً فَقَالَ: أَلَا تُبَايِعُونَ رَسُولَ اللهِ؟ وَكُنَّا حَدِيثَ عَهْدٍ بِبَيْعَةٍ فَقُلْنَا: قَدْ بَايَعْنَاكَ يَا رَسُولَ اللهِ ثُمَّ قَالَ: أَلَا تُبَايِعُونَ رَسُولَ اللهِ؟ فَقُلْنَا: قَدْ بَايَعْنَاكَ يَا رَسُولَ اللهِ ثُمَّ قَالَ: أَلَا تُبَايِعُونَ رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ فَبَسَطْنَا أَيْدِيَنَا وَقُلْنَا: قَدْ بَايَعْنَاكَ يَا رَسُولَ اللهِ فَعَلَامَ نُبَايِعُكَ؟ قَالَ: عَلَى أَنْ تَعْبُدُوا اللهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَالصَّلَوَاتِ الْخَمـْسِ وَتُطِيـعُوا وَأَسَرَّ كَلِـمَةً خَفِيَّةً وَّلَا تَسْـأَلُوا النَّاسَ شَيْئًا فَلَقَدْ رَأَيْتُ بَعْضَ أُولَئِكَ النَّفَرِ يَسْقُطُ سَوْطُ أَحَدِهِمْ فَمَا يَسْأَلُ أَحَدًا يُّنَاوِلُهُ إِيَّاهُ .
Hadith in Urdu
عوف بن مالكرضی اللہ عنہ سے مروی ہے ،انہوں نے كہا كہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس ،نو ،آٹھ، یا سات آدمی بیٹھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: كیا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كی بیعت نہیں كرو گے؟ ہم نے ابھی كچھ عرصہ پہلے ہی بیعت كی تھی۔ ہم نے كہا: اے اللہ كے رسول ! ہم آپ كی بیعت كر چكے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: كیا تم اللہ كے رسول كی بیعت نہیں كرو گے؟ ہم نے كہا: اے اللہ كے رسول ! ہم آپ كی بیعت كر چكے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: كیا تم اللہ كے رسول كی بیعت نہیں كرو گے؟ ہم نے اپنے ہاتھ آگے كر دیئے اور كہا: اے اللہ كے رسول ہم آپ كی بیعت كر چكے ہیں، اب كس بات پر بیعت كریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس بات پر كہ تم اللہ كی عبادت كرو گے، اس كے ساتھ كسی كو شریك نہیں كرو گے، پانچ نمازیں ادا كروگے، اور فرمانبرداری كرو گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بات آہستہ سے كہی ’’اور تم لوگوں سے كسی بھی چیز كا سوال نہیں كرو گے۔ عوفرضی اللہ عنہ نے كہا كہ میں نے اس جماعت كے كچھ لوگوں كو دیكھا، ان میں سے كسی كا كوڑا بھی گر جاتا تو اسے پكڑ انے كے لئے كسی سے سوال نہیں كرتا تھا۔‘‘
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (1745) سنن الدارقطني رقم (1006) .