544 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 544
Hadith in Arabic
عَنْ أَنَسٍ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللهِ كَمْ افْتَرَضَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى عِبَادِهِ مِنْ الصَّلَوَاتِ؟ قَالَ: افْتَرَضَ اللهُ عَلَى عِبَادِهِ صَلَوَاتٍ خَمْسًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ هَلْ قَبْلَهُنَّ أَوْ بَعْدَهُنَّ شَيْئًا؟ قَالَ:: افْتَرَضَ اللهُ عَلَى عِبَادِهِ صَلَوَاتٍ خَمْسًا (قَالهَاَ ثَلاَثاً) فَحَلَفَ الرَّجُلُ (بِاللهِ) لَا يَزِيدُ عَلَيْهِ شَيْئًا وَّلَا يَنْقُصُ مِنْهُ شَيْئًا . قَالَ صلی اللہ علیہ وسلم : إِنْ صَدَقَ لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ
Hadith in Urdu
انسرضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے كہا كہ ایك آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال كیا كہنے لگا: اے اللہ كے رسول اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر كتنی نمازیں فرض كی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر پانچ نمازیں فرض كی ہیںاس نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! ان سے پہلے یا بعد میں بھی کوئی نماز فرض ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے اپنے بندوں پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں۔ اس آدمی نے( اللہ كی ) قسم كھائی كہ: وہ اس میں زیادتی نہیں كرے گا، نہ ہی اس میں كمی كرے گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اس نے سچ كہا تو یہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (2794) سنن النسائي كِتَاب الصَّلَاةِ بَاب كَمْ فُرِضَتْ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ رقم (455) .