3702 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3702
Hadith in Arabic
عَنْ أَخْشَنِ السَّدُوسِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم يَقُولُ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ! أَوْ قَالَ: وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ! لَوْ أَخْطَأْتُمْ حَتَّى تَمْلَأَ خَطَايَاكُمْ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ثُمَّ اسْتَغْفَرْتُمُ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَغَفَرَ لَكُمْ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ! أَوْ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ! لَوْ لَمْ تُخْطِئُوا لَجَاءَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ بِقَوْمٍ يُخْطِئُونَ ثُمَّ يَسْتَغْفِرُونَ اللهَ فَيَغْفِرُ لَهُمْ.
Hadith in Urdu
) اخشن سدوسی رحمہ اللہ سے مروی ہے، انہوں نے كہا: میں انس بن مالك رضی اللہ عنہ كے پاس آیا ۔ انہوں نے كہا كہ: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرما رہے تھے: اس ذات كی قسم جس كے ہاتھ میں میری جان ہے! یا فرمایا: اس ذات كی قسم جس كے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم كی جان ہے! اگر تم اتنی خطائیں كرو كہ زمین و آسمان كا خلا پر ہو جائے، پھر تم اللہ عزوجل سے استغفار كرو تو وہ تمہیں بخش دے گا۔ اس ذات كی قسم جس كے ہاتھ میں محمد كی جان ہے! یا فرمایا: اس ذات كی قسم جس كے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تم خطائیں نہ كروتو اللہ عزوجل ایسی قوم كو لے آئے گا جو خطائیں كرے گی، پھر اللہ سے استغفار كریں گی، اور اللہ تعالیٰ انہیں بخش دے گا۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (1951) مسند أحمد رقم (13006)