3624 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3624
Hadith in Arabic
عن عُمَيْر بن الْأَسْوَد، وَكَثِير بن مُرَّة الْحَضْرَمِيّ قَالَا: إِنَّ أَبَا هُرَيْرَة وَابْن السَّمْط كَانَا يَقُولَان : لَا يَزَال الْمُسْلِمُون فِي الْأَرَض إِلَى أَنْ تَقُومَ السَّاعَة ، وَذَلك أَنَّ رَسُولَ الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: لَا تَزَال مِنْ أُمَّتِي عَصَابَة قَوَّامَة عَلَى أَمَرِ الله عَزَّ وَجَلَّ لَا يَضُرُّهَا مَنْ خَالَفَها تُقَاتِل أَعْدَاءَهَا كُلَّمَا ذَهَبَ حَرْبٌ نَشَبَ حَرْبُ قَوْم آخَرِىْن يَزِيْغُ اللهُ قُلُوبَ قَوْمٍ لِيَرْزُقَهُمْ مِّنْهُ حَتَّى تَأْتِيَهُم السَّاعَة كَأَنَّهَا قِطْعُ اللَّيْل الْمُظْلِم فَيَفْزَعُوْنَ لِذَلِك، حَتَّى يَلْبَسُوا لَه أَبْدَانَ الدُّرُوْعِ ، وَقَال رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : هُمْ أَهَلُ الشَّام . وَنَكَتَ رَسُولُ الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِإِصْبَعِه يُومِئ بِهَا إِلَى الشَّام حَتَّى أَوْجَعَهَا
Hadith in Urdu
عمیر بن اسود اور کثیر بن مرہ حضر می سے مروی ہے، دونوں نے کہا کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور ابن سمط رضی اللہ عنہما کہا کرتے تھے: قیامت قائم ہونے تک مسلمان زمین میں رہیں گے ۔یہ اس وجہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کا ایک گروہ اللہ کے حکم پر قائم رہے گا، جو ان کی مخالفت کرے گا انہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گا، اپنے دشمنوں سے قتال کرے گا، جب کوئی مخالف جنگ ختم ہوگی تو دوسری قوم سے جنگ شروع ہو جائے گی۔ اللہ تعالیٰ لوگوں. کے دل ٹیڑھے کردے گا تاکہ ان سے اس جماعت کو رزق دے، حتی کہ قیامت آجائے ۔ گویا کہ وہ اندھیری رات کا ٹکڑا ہو۔ لوگ گھبرا جائیں گے حتی کہ وہ زرہوں کا لباس پہن لیں گے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اہل شام ہوں گے ۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلی سے زمین پر خط کھینچا۔ آپ شام کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔ حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلی میں تکلیف ہو نے لگی ۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (3425) ، الأحاد والمثاني لإبن لأبي نعيم رقم (2454)