3595 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3595
Hadith in Arabic
عَنْ خَالِد بْن مَعْدَان ، عَنْ أَصَحَابِ رَسُول الله ، أَنَّهُم قَالُوا لَه: أَخْبِرْنَا عَنْ نَّفْسِك، قَالَ: نَعَمْ، أَنا دَعَوْة أَبِي إِبْرَاهِيم وَبُشْرَى عِيْسَى عَلَيْهِمَا السَّلَام وَرَأَت أُمَّي حِين حَمَلَتْ بِي أَنَّه خَرَج مِنْهَا نُوْرٌ أَضَاءَتْ لَهُ قُصُورُ الشَّام وَاسْتُرْضِعْتُ فِي بَنِي سَعْد بْن بَكْر ، فَبَيْنَا أَناَ فِي بَھْمٍ لَناَ أَتَانِي رَجُلَانِ عَلَيْهِمَا ثِيَابٌ بِيْضٌ ، مَعَهُمَا طَسْتٌ مِنْ ذَهَب مَمْلُوءَة ثَلْجاً، فَأَضْجَعَانِي، فَشَقَّا بَطْنِي، ثُمَّ اسْتَخْرَجَا قَلْبِي، فَشَقَّاه، فَأَخْرَجَا مِنْهُ عَلَقَة سَوْدَاء، فَأَلْقِيَاهَا ، ثُمَّ غَسَلًا قَلْبِي وَبَطْنِي بِذَلِك الثَّلْج، حَتَّى إِذَا أَنْقِيَاهُ رَدَّاه كَمَا كَانَ، ثُمًّ قَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِه: زِنْهُ بِعَشَرَة مِّنْ أُمَّتِهِ ، فَوَزَنَنِي بِعَشَرَة، فَوَزَنْتُهُمْ، ثُمَّ قَالَ: زِنْهُ بِمِئَة مِّنْ أُمَّتِهِ، فَوَزَنَنِي بِمِئَة، فَوَزَنْتُهُمْ، ثُمَّ قَالَ: زِنْهُ بِأَلْفٍ مِّنْ أُمَّتِه، فَوَزَنَنِي بِأَلْفٍ، فَوَزَنْتُهُمْ . فَقَالَ: دَعْه عَنْكَ ، فَلَو وَزَنْتَهُ بِأُمَّتِه لَوَزَنَهُمْ
Hadith in Urdu
خالد بن معدان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: ہمیں اپنے بارے میں بتائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے ۔میں اپنے والد ابراہیم کی دعا اور عیسیٰکی خوشخبری ہوں ،میں اپنی ماں کے پیٹ میں تھا تو میری ماں نے ایک روشنی دیکھی جو ان سے نکلی، جس سے شام کے محلات روشن ہو گئے۔ مجھے بنی سعد بن بکر میں دودھ پلایا گیا۔ اس وقت میں وہاں بکریاں چرا رہا تھا کہ میرے پاس دو آدمی آئے، انہوں نے سفید کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ ان کے پاس برف سے بھر اسونے کا ایک تھا ل تھا۔ ان دونوں نے مجھے لٹایا اور میرا پیٹ چیر دیا، پھر میرا دل نکال کر دونوں نے اسے چیرا اور اس سے ایک سیاہ لوتھڑا نکال کر پھینک دیا۔ پھر دونوں نے اس برف سے میرا دل اور پیٹ دھویا ۔جب خوب صاف کر دیا تو دوبارہ اسی جگہ رکھ دیا جس طر ح وہ پہلے تھا ۔پھر ایک نے دوسرے ساتھی سے کہا: اس کی امت کے دس آدمیوں سے اس کا وزن کرو، اس نے دس آدمیوں سے میرا وزن کیا تو میں ان پر بھاری رہا، پھر اس نے کہا: اس کی امت کے سو آدمیوں سے اس کا وزن کرو، اس نے سو آدمیوں کے ساتھ میرا وزن کیا تو میں ان پر بھاری رہا ،پھر اس نے کہا: اس کی امت سے ایک ہزار دمیوں سے اس کا وزن کرو، اس نے ایک ہزار آدمیوں کے ساتھ میرا وزن کیا تو میں ان پر بھاری رہا۔ پھر اس نے کہا: اسے چھوڑ دو، اگر اس کی ساری امت کے ساتھ بھی اس کا وزن کرو گے تو یہ ان پر بھاری رہے گا۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (1545) ، دلائل النبوة رقم (47)