3550 - السلسلةالصحیحة

Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3550

Hadith in Arabic

عَنْ عَائِشَة  قَالَتْ : « لَمَّا أُسْرِيَ بِالنَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌إِلَى الْمَسْجِد الأَقْصَى أَصْبَحَ يَتَحَدَّث النَّاسُ بِذَلِكَ ، فَارْتَدَّ نَاسٌ مِّمَّنْ كَانُوا آمَنُوا بِهِ وَصَدَّقُوْهُ ، وَسَعَوْا بِذَلِكَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، فَقَالُوا: هَلْ لَكَ إِلَى صَاحِبِك يَزْعُمُ أَنَّهُ أُسْرِيَ بِهِ اللَّيْلَة إِلَى بَيْتِ الْمَقْدَس ؟ قَالَ: أَوَ قَالَ ذَلِكَ؟ قَالُوْا: نَعَمْ، قَالَ: لَئِنْ كَانَ قَالَ ذَلِكَ لَقَدْ صَدَقَ، قَالُوا: أَوَ تُصَدِّقُهُ أَنَّهُ ذَهَبَ اللَّيْلَة إِلَى بَيْتِ الْمَقْدَس وَجاَءَ قَبْلَ أَنْ يُّصْبَح؟ قَالَ: نَعَم، إِنِّي لَأَصَدِّقُهُ فِي مَا هُوَ أَبْعَدُ مِنْ ذَلِك أُصَدِّقُهُ بِخَبَر السَّمَاءِ فِي غَدْوَة أَوْ رَوْحَة، فَلِذَلِكَ سُمِّيَ أَبُو بَكْرٍ: الصِدِّيْق ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌»

Hadith in Urdu

عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ: جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد اقصیٰ کی طرف لے جایا گیا ،لوگ اس کے برے میں باتیں کرنے لگے۔ آپ پر جو لوگ ایمان لائے تھے اور آپ کی تصدیق کی تھی ان میں سے کچھ لوگ مرتد ہو گئے اور دوڑتے ہوئے ابو بکر‌رضی اللہ عنہ کے پاس آئے کہنے لگے: اپنے ساتھی کو دیکھو، اس کا خیال ہے کہ اسے رات کے وقت بیت المقدس لے جایا گیا ہے؟ ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا اس نے یہ بات کہی ہے؟ لوگوں نے کہا: ہاں۔ ابو بکر‌رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر اس نے یہ بات کہی ہے تو اس نے سچ کہا۔ لوگوں نے کہا: کیا آپ اس کی تصدیق کر رہے ہیں کہ وہ رات کے وقت بیت المقدس گیا اور صبح ہونے سے پہلے آگیا؟ ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں، میں تو اس سے بڑی بات کی تصدیق کرتا ہوں، میں صبح یا شام کو آسمان سے آنے والی خبر کی بھی تصدیق کرتا ہوں ،اسی وجہ سے ابو بکر رضی اللہ عنہ کا نام صدیق ہوا۔

Hadith in English

.

Previous

No.3550 to 3704

Next
  • Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
  • Takhreej الصحيحة رقم (306) ، المستدرك على الصحيحين للحاكم (برقم : 4432) .